aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "pahchaane"
گو ذرا سی بات پر برسوں کے یارانے گئےلیکن اتنا تو ہوا کچھ لوگ پہچانے گئے
ہزار کوس نگاہوں سے دل کی منزل تککوئی قریب سے دیکھے تو ہم کو پہچانے
جینا بھی آ گیا مجھے مرنا بھی آ گیاپہچاننے لگا ہوں تمہاری نظر کو میں
گرفتہ دل ہیں بہت آج تیرے دیوانےخدا کرے کوئی تیرے سوا نہ پہچانے
قتیل اپنا مقدر غم سے بیگانہ اگر ہوتاتو پھر اپنے پرائے ہم سے پہچانے کہاں جاتے
تمہارے نام سے منسوب ہو جاتے ہیں دیوانےیہ اپنے ہوش میں ہوتے تو پہچانے کہاں جاتے
متاع درد پرکھنا تو بس کی بات نہیںجو تجھ کو دیکھ کے آئے وہ ہم کو پہچانے
مزاج و مرتبۂ چشم نم کو پہچانےجو تجھ کو دیکھ کے آئے وہ ہم کو پہچانے
دنیا تیرے نام سے مجھ کو پہچانےعشق میں ایسا رسوا کر دے یا اللہ
مری وحشت مرے صحرا میں ان کو ڈھونڈھتی ہےجو تھے دو چار چہرے جانے پہچانے سے پہلے
ہوس نے حسن کی ایسی بگاڑ دی صورتحبیبؔ کون ہے جو اس کو آج پہچانے
زیبؔ سوال اب یہ ہے تجھے پہچانے کونکس کی نظر اس گہرائی کی حامل ہو
اتنا بدل گیا ہوں کہ پہچاننے مجھےآئے گا وہ تو خود سے گزر کر ہی آئے گا
زوال عہد تو شاید مجھے نہ پہچانےمیں اک حوالہ ہوں اور کربلا سے آیا ہوں
بہار گلستاں ہم کو نہ پہچانے تعجب ہےگلوں کے رخ پہ چھڑکا ہے بہت خون جگر ہم نے
چھٹ کے گھر آ گئے اسیر ترےلیکن اب ان کو کون پہچانے
بدن کی قید سے چھوٹا تو لوگ پہچانےتمام عمر کسی کو مرا پتہ نہ ملا
اک ہی لمحے میں سمجھ آتی نہیں کوئی کتابعمر لگتی ہے کسی شخص کو پہچاننے میں
بہت پہلے سے ان قدموں کی آہٹ جان لیتے ہیںتجھے اے زندگی ہم دور سے پہچان لیتے ہیں
دل پہ آئے ہوئے الزام سے پہچانتے ہیںلوگ اب مجھ کو ترے نام سے پہچانتے ہیں
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books