aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "pahlu.o.n"
میں سوتے سوتے کئی بار چونک چونک پڑاتمام رات ترے پہلوؤں سے آنچ آئی
آپ پہلو میں جو بیٹھیں تو سنبھل کر بیٹھیںدل بیتاب کو عادت ہے مچل جانے کی
میں جب سو جاؤں ان آنکھوں پہ اپنے ہونٹ رکھ دینایقیں آ جائے گا پلکوں تلے بھی دل دھڑکتا ہے
نہیں تیرا نشیمن قصر سلطانی کے گنبد پرتو شاہیں ہے بسیرا کر پہاڑوں کی چٹانوں میں
بے چین اس قدر تھا کہ سویا نہ رات بھرپلکوں سے لکھ رہا تھا ترا نام چاند پر
چپ چاپ سنتی رہتی ہے پہروں شب فراقتصویر یار کو ہے مری گفتگو پسند
بات وہ کہئے کہ جس بات کے سو پہلو ہوںکوئی پہلو تو رہے بات بدلنے کے لیے
رویا کریں گے آپ بھی پہروں اسی طرحاٹکا کہیں جو آپ کا دل بھی مری طرح
یہ وار کر گیا ہے پہلو سے کون مجھ پرتھا میں ہی دائیں بائیں اور میں ہی درمیاں تھا
کوٹ اور پتلون جب پہنا تو مسٹر بن گیاجب کوئی تقریر کی جلسے میں لیڈر بن گیا
بڑا شور سنتے تھے پہلو میں دل کاجو چیرا تو اک قطرۂ خوں نہ نکلا
کچھ کھٹکتا تو ہے پہلو میں مرے رہ رہ کراب خدا جانے تری یاد ہے یا دل میرا
خوب ہے شوق کا یہ پہلو بھیمیں بھی برباد ہو گیا تو بھی
جب کہ پہلو سے یار اٹھتا ہےدرد بے اختیار اٹھتا ہے
ہے مرے پہلو میں اور مجھ کو نظر آتا نہیںاس پری کا سحر یارو کچھ کہا جاتا نہیں
گویا تمہاری یاد ہی میرا علاج ہےہوتا ہے پہروں ذکر تمہارا طبیب سے
اسی خیال سے پلکوں پہ رک گئے آنسوتری نگاہ کو شاید ثبوت غم نہ ملے
جو کوئی آوے ہے نزدیک ہی بیٹھے ہے ترےہم کہاں تک ترے پہلو سے سرکتے جاویں
پلکوں کی حد کو توڑ کے دامن پہ آ گرااک اشک میرے صبر کی توہین کر گیا
ترے پہلو میں کیوں ہوتا ہے محسوسکہ تجھ سے دور ہوتا جا رہا ہوں
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books