aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "paigaam"
ان کا جو فرض ہے وہ اہل سیاست جانیںمیرا پیغام محبت ہے جہاں تک پہنچے
کافی ہے مرے دل کی تسلی کو یہی باتآپ آ نہ سکے آپ کا پیغام تو آیا
اس کو آنا تھا کہ وہ مجھ کو بلاتا تھا کہیںرات بھر بارش تھی اس کا رات بھر پیغام تھا
اہل دل کے واسطے پیغام ہو کر رہ گئیزندگی مجبوریوں کا نام ہو کر رہ گئی
دل کو سکون روح کو آرام آ گیاموت آ گئی کہ دوست کا پیغام آ گیا
عشق اداسی کے پیغام تو لاتا رہتا ہے دن راتلیکن ہم کو خوش رہنے کی عادت بہت زیادہ ہے
ایک تختی امن کے پیغام کیٹانگ دیجے اونچے میناروں کے بیچ
پیغام حیات جاوداں تھاہر نغمۂ کرشن بانسری کا
پیغام زندگی نے دیا موت کا مجھےمرنے کے انتظار میں جینا پڑا مجھے
غیر لیں محفل میں بوسے جام کےہم رہیں یوں تشنہ لب پیغام کے
چھیڑ معشوق سے کیجے تو ذرا تھم تھم کرروز کے نامہ و پیغام برے ہوتے ہیں
ہر طرف چھا گئے پیغام محبت بن کرمجھ سے اچھی رہی قسمت مرے افسانوں کی
بعد تکلیف کے راحت ہے یقینی واحدؔرات کا آنا ہی پیغام سحر ہوتا ہے
ادھر سے تقاضا ادھر سے تغافلعجب کھینچا تانی میں پیغام بر ہے
رات دن نامہ و پیغام کہاں تک دو گےصاف کہہ دیجئے ملنا ہمیں منظور نہیں
کچھ اور دے نہ پائے زمانہ کو ہم ہلالؔپیغام امن دیں گے اسی شاعری سے ہم
وہ طنز کو بھی حسن طلب جان خوش ہوئےالٹا پڑھا گیا، مرا پیغام اور تھا
پھاڑ کر خط اس نے قاصد سے کہاکوئی پیغام زبانی اور ہے
میری عرض شوق بے معنی ہے ان کے واسطےان کی خاموشی بھی اک پیغام ہے میرے لیے
مشہور بھی ہیں بدنام بھی ہیں خوشیوں کے نئے پیغام بھی ہیںکچھ غم کے بڑے انعام بھی ہیں پڑھیے تو کہانی کام کی ہے
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books