aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "pakte"
اک آگ سی جلتی رہی تا عمر لہو میںہم اپنے ہی احساس میں پکتے رہے تا دیر
جو طوفانوں میں پلتے جا رہے ہیںوہی دنیا بدلتے جا رہے ہیں
شاخوں سے ٹوٹ جائیں وہ پتے نہیں ہیں ہمآندھی سے کوئی کہہ دے کہ اوقات میں رہے
خود کو بکھرتے دیکھتے ہیں کچھ کر نہیں پاتے ہیںپھر بھی لوگ خداؤں جیسی باتیں کرتے ہیں
اب جو رشتوں میں بندھا ہوں تو کھلا ہے مجھ پرکب پرند اڑ نہیں پاتے ہیں پروں کے ہوتے
دیکھیے پاتے ہیں عشاق بتوں سے کیا فیضاک برہمن نے کہا ہے کہ یہ سال اچھا ہے
وقت کی گردشوں کا غم نہ کروحوصلے مشکلوں میں پلتے ہیں
شاخیں رہیں تو پھول بھی پتے بھی آئیں گےیہ دن اگر برے ہیں تو اچھے بھی آئیں گے
باغباں نے آگ دی جب آشیانے کو مرےجن پہ تکیہ تھا وہی پتے ہوا دینے لگے
اپنے ماضی کی جستجو میں بہارپیلے پتے تلاش کرتی ہے
میں نے اس کی طرف سے خط لکھااور اپنے پتے پہ بھیج دیا
ہم تحفے میں گھڑیاں تو دے دیتے ہیںاک دوجے کو وقت نہیں دے پاتے ہیں
تباہ کر گئی پکے مکان کی خواہشمیں اپنے گاؤں کے کچے مکان سے بھی گیا
اپنی گلی میں مجھ کو نہ کر دفن بعد قتلمیرے پتے سے خلق کو کیوں تیرا گھر ملے
اداس آنکھوں سے آنسو نہیں نکلتے ہیںیہ موتیوں کی طرح سیپیوں میں پلتے ہیں
ہوا کی زد میں پتے کی طرح تھاوہ اک زخمی پرندے کی طرح تھا
دیے کے اور ہواؤں کے مراسم کھل نہیں پاتےنہیں کھلتا کہ ان میں سے یہ کس کی آزمائش ہے
مسافر اپنی منزل پر پہنچ کر چین پاتے ہیںوہ موجیں سر پٹکتی ہیں جنہیں ساحل نہیں ملتا
اتنی نہ بڑھا پاکیٔ داماں کی حکایتدامن کو ذرا دیکھ ذرا بند قبا دیکھ
شام پڑتے ہی کسی شخص کی یادکوچۂ جاں میں صدا کرتی ہے
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books