aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "palke.n"
یادوں کی بوچھاروں سے جب پلکیں بھیگنے لگتی ہیںسوندھی سوندھی لگتی ہے تب ماضی کی رسوائی بھی
شاید وہ دن پہلا دن تھا پلکیں بوجھل ہونے کامجھ کو دیکھتے ہی جب اس کی انگڑائی شرمائی ہے
وہ الوداع کا منظر وہ بھیگتی پلکیںپس غبار بھی کیا کیا دکھائی دیتا ہے
خشک خشک سی پلکیں اور سوکھ جاتی ہیںمیں تری جدائی میں اس طرح بھی روتا ہوں
تبھی وہیں مجھے اس کی ہنسی سنائی پڑیمیں اس کی یاد میں پلکیں بھگونے والا تھا
یہ دل نواز اداسی بھری بھری پلکیںارے ان آنکھوں میں کیا ہے سنو دکھاؤ مجھے
پلکیں ہیں بلا آنکھ بلا زلف بلا ہےکیوں کر نہ کہیں سب کہ حسیں تم ہو بلا کے
جب اس کو دیکھتے رہنے سے تھکنے لگتا ہوںتو اپنے خواب کی پلکیں جھپکنے لگتا ہوں
لمبی سڑک پہ دور تلک کوئی بھی نہ تھاپلکیں جھپک رہا تھا دریچہ کھلا ہوا
پلکیں گھنیری گوپیوں کی ٹوہ لیے ہوئےرادھا کے جھانکنے کا جھروکہ غضب غضب
کانپتے ہونٹ بھیگتی پلکیںبات ادھوری ہی چھوڑ دیتا ہوں
پلکیں ہیں کہ سرگوشی میں خوشبو کا سفر ہےآنکھوں کی خموشی ہے کہ آواز کا چہرہ
مسجد میں تجھ بھنووں کی اے قبلۂ دل و جاںپلکیں ہیں مقتدی اور پتلی امام گویا
جاگا ہے رات پیارے تو کس کے گھر جو تیریپلکیں ندیدیاں ہیں آنکھیں خماریاں ہیں
پلکیں نہیں چھوڑتیں کہ اک دمآنکھوں سے تری نگاہ نکلے
دل لے کے پلکیں پھر گئیں زلفوں کی آڑ میںالٹے پھری یہ فوج سر شام لوٹ کے
کٹتی ہے شب وصال کی پلکیں جھپکتے ہیجس کی صبح نہ ہو کبھی وہ رات بھی تو ہو
اپنی پلکیں جھکا رہی ہوں میںکوئی آنسو بچا رہی ہوں میں
جو طوفانوں میں پلتے جا رہے ہیںوہی دنیا بدلتے جا رہے ہیں
میں جب سو جاؤں ان آنکھوں پہ اپنے ہونٹ رکھ دینایقیں آ جائے گا پلکوں تلے بھی دل دھڑکتا ہے
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books