aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "pand"
قطبؔ شہ نہ دے مج دوانے کو پنددوانے کوں کچ پند دیا جائے نا
مجھی کو واعظا پند و نصیحتکبھی اس کو بھی سمجھایا تو ہوتا
رندوں کو وعظ پند نہ کر فصل گل میں شیخایسا نہ ہو شراب اڑے خانقاہ میں
درد سر ہے تیری سب پند و نصیحت ناصحچھوڑ دے مجھ کو خدا پر نہ کر اب سر خالی
ناصح یہ وعظ و پند ہے بے کار جائے گاہم سے بھی بادہ کش ہیں کہیں پارسا ہوئے
تو ہمیں کہتا ہے دیوانہ کو دیوانے سہیپند گو آخر تجھے اب کیا کہیں دیوانہ ہم
پند سے ناصح کے دوزخ کا مجھے کچھ خوف نئیںمغفرت بے شک ہوئی جس کا علی والی ہوا
نہ سن تو پند واعظ کا جو اپنے دھن میں پکا ہےخدا حافظ ترا دوزخ بھی اک شرعی دھڑکا ہے
زندگی تو نے مجھے قبر سے کم دی ہے زمیںپاؤں پھیلاؤں تو دیوار میں سر لگتا ہے
تجھے پانے کی کوشش میں کچھ اتنا کھو چکا ہوں میںکہ تو مل بھی اگر جائے تو اب ملنے کا غم ہوگا
نہ ہم سفر نہ کسی ہم نشیں سے نکلے گاہمارے پاؤں کا کانٹا ہمیں سے نکلے گا
شدید پیاس تھی پھر بھی چھوا نہ پانی کومیں دیکھتا رہا دریا تری روانی کو
دل پاگل ہے روز نئی نادانی کرتا ہےآگ میں آگ ملاتا ہے پھر پانی کرتا ہے
وہ عکس بن کے مری چشم تر میں رہتا ہےعجیب شخص ہے پانی کے گھر میں رہتا ہے
پتھر کے جگر والو غم میں وہ روانی ہےخود راہ بنا لے گا بہتا ہوا پانی ہے
وہ چاند ہے تو عکس بھی پانی میں آئے گاکردار خود ابھر کے کہانی میں آئے گا
آنکھ میں پانی رکھو ہونٹوں پہ چنگاری رکھوزندہ رہنا ہے تو ترکیبیں بہت ساری رکھو
دیکھ زنداں سے پرے رنگ چمن جوش بہاررقص کرنا ہے تو پھر پاؤں کی زنجیر نہ دیکھ
چلے تو پاؤں کے نیچے کچل گئی کوئی شےنشے کی جھونک میں دیکھا نہیں کہ دنیا ہے
ابھی سے پاؤں کے چھالے نہ دیکھوابھی یارو سفر کی ابتدا ہے
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books