aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "parii-vash"
ذکر اس پری وش کا اور پھر بیاں اپنابن گیا رقیب آخر تھا جو رازداں اپنا
ہو چمن کے پھولوں کا یا کسی پری وش کاحسن کے سنورنے میں دیر کچھ تو لگتی ہے
ہزاروں موسموں کی حکمرانی ہے مرے دل پروصیؔ میں جب بھی ہنستا ہوں تو آنکھیں بھیگ جاتی ہیں
شرم کب تک اے پری لا ہاتھ کر اقرار وصلاپنے دل کو سخت کر کے رشتۂ انکار توڑ
رکھ نہ آنسو سے وصل کی امیدکھارے پانی سے دال گلتی نہیں
ہجر سے وصل کی اتنی تھی مسافت یارورنگ تبدیل ہوا بہتے ہوئے پانی کا
کل وصل میں بھی نیند نہ آئی تمام شبایک ایک بات پر تھی لڑائی تمام شب
جو چشم دل ربا کے وصف میں اشعار لکھتا ہوںتو ہر ہر لفظ پر اہل نظر اک صاد کرتے ہیں
ہر اک مفلس کے ماتھے پر الم کی داستانیں ہیںکوئی چہرہ بھی پڑھتا ہوں تو آنکھیں بھیگ جاتی ہیں
وصل کے بعد بھی پوری نہیں ہوتی خواہشاور کچھ ہے جو یہ نادیدہ بدن چاہتا ہے
وصف انکھیوں کا لکھا ہم نے گل بادام پرکر کے نرگس کو قلم اور چشم آہو کی دوات
کہتے ہیں عرض وصل پر وہ کہودوسری بات دوسرا مطلب
سوال وصل پر کچھ سوچ کر اس نے کہا مجھ سےابھی وعدہ تو کر سکتے نہیں ہیں ہم مگر دیکھو
ہماری آنکھوں میں بے وجہ آ گئے آنسویقین کیجے کسی بات پر نہیں آئے
رائیگاں وصل میں بھی وقت ہواپر ہوا خوب رائیگاں جاناں
ریل پر یار آئے گا شایدمژدۂ وصل آج تار میں ہے
وہ اک لمحہ جو تیرے وصل کا تھابیاض ہجر پر لکھا ہوا ہے
ایک ملال کی گرد سمیٹے میں نے خود کو پار کیاکیسے کیسے وصل گزارے ہجر کا زخم چھپانے میں
ساحل پر آ کے لگتی ہے ٹکر سفینے کوہجراں سے وصل میں ہے سوا دل کی احتیاط
اب کے وصل کا موسم یوں ہی بے چینی میں بیت گیااس کے ہونٹوں پر چاہت کا پھول کھلا بھی کتنی دیر
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books