aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "parind"
اب جو رشتوں میں بندھا ہوں تو کھلا ہے مجھ پرکب پرند اڑ نہیں پاتے ہیں پروں کے ہوتے
پرند شاخ پہ تنہا اداس بیٹھا ہےاڑان بھول گیا مدتوں کی بندش میں
اڑے تو پھر نہ ملیں گے رفاقتوں کے پرندشکایتوں سے بھری ٹہنیاں نہ چھو لینا
پرند اونچی اڑانوں کی دھن میں رہتا ہےمگر زمیں کی حدوں میں بسر بھی کرتا ہے
پرند پیڑ سے پرواز کرتے جاتے ہیںکہ بستیوں کا مقدر بدلتا جاتا ہے
پرند کیوں مری شاخوں سے خوف کھاتے ہیںکہ اک درخت ہوں اور سایہ دار میں بھی ہوں
کسی پرند کی چیخوں نے سنگ باری کیسکوت شام کا شیشہ بکھر گیا مجھ میں
یہ آسمان ہے بہتر کہ آشیاں میراپرند سوچ رہا ہے اڑان بھرتے ہوئے
وہ تو خوش بو ہے ہواؤں میں بکھر جائے گامسئلہ پھول کا ہے پھول کدھر جائے گا
حسن کے سمجھنے کو عمر چاہیئے جاناںدو گھڑی کی چاہت میں لڑکیاں نہیں کھلتیں
میں سچ کہوں گی مگر پھر بھی ہار جاؤں گیوہ جھوٹ بولے گا اور لا جواب کر دے گا
رات تو وقت کی پابند ہے ڈھل جائے گیدیکھنا یہ ہے چراغوں کا سفر کتنا ہے
اتنے گھنے بادل کے پیچھےکتنا تنہا ہوگا چاند
رنج سے خوگر ہوا انساں تو مٹ جاتا ہے رنجمشکلیں مجھ پر پڑیں اتنی کہ آساں ہو گئیں
کچھ تو ہوا بھی سرد تھی کچھ تھا ترا خیال بھیدل کو خوشی کے ساتھ ساتھ ہوتا رہا ملال بھی
وہ نہ آئے گا ہمیں معلوم تھا اس شام بھیانتظار اس کا مگر کچھ سوچ کر کرتے رہے
کیسے کہہ دوں کہ مجھے چھوڑ دیا ہے اس نےبات تو سچ ہے مگر بات ہے رسوائی کی
کچھ تو ترے موسم ہی مجھے راس کم آئےاور کچھ مری مٹی میں بغاوت بھی بہت تھی
اب تو اس راہ سے وہ شخص گزرتا بھی نہیںاب کس امید پہ دروازے سے جھانکے کوئی
چلنے کا حوصلہ نہیں رکنا محال کر دیاعشق کے اس سفر نے تو مجھ کو نڈھال کر دیا
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books