aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "parvaane"
سب اک چراغ کے پروانے ہونا چاہتے ہیںعجیب لوگ ہیں دیوانے ہونا چاہتے ہیں
کہاں ہیں آج وہ شمع وطن کے پروانےبنے ہیں آج حقیقت انہیں کے افسانے
شمع معشوقوں کو سکھلاتی ہے طرز عاشقیجل کے پروانے سے پہلے بجھ کے پروانے کے بعد
حسن بھی کمبخت کب خالی ہے سوز عشق سےشمع بھی تو رات بھر جلتی ہے پروانے کے ساتھ
یوں تو جل بجھنے میں دونوں ہیں برابر لیکنوہ کہاں شمع میں جو آگ ہے پروانے میں
مگس کو باغ میں جانے نہ دیجوکہ ناحق خون پروانے کا ہوگا
پروانے آ ہی جائیں گے کھنچ کر بہ جبر عشقمحفل میں صرف شمع جلانے کی دیر ہے
خود ہی پروانے جل گئے ورنہشمع جلتی ہے روشنی کے لیے
شمع پر خون کا الزام ہو ثابت کیوں کرپھونک دی لاش بھی کمبخت نے پروانے کی
شام ہونے کو ہے جلنے کو ہے شمع محفلسانس لینے کی بھی فرصت نہیں پروانے کو
یہ اپنے دل کی لگی کو بجھانے آتے ہیںپرائی آگ میں جلتے نہیں ہیں پروانے
خود بھی جلتی ہے اگر اس کو جلاتی ہے یہکم کسی طرح نہیں شمع بھی پروانے سے
حسن کے جلوے نہیں محتاج چشم آرزوشمع جلتی ہے اجازت لے کے پروانے سے کیا
پروانہ کی تپش نے خدا جانے کان میںکیا کہہ دیا کہ شمع کے سر سے دھواں اٹھا
اک کافر مطلق ہے ظلمت کی جوانی بھیبے رحم اندھیرا ہے شمعیں ہیں نہ پروانے
عشق میں نسبت نہیں بلبل کو پروانے کے ساتھوصل میں وہ جان دے یہ ہجر میں جیتی رہے
نام کو بھی نہ کسی آنکھ سے آنسو نکلاشمع محفل میں جلاتی رہی پروانے کو
اڑ کے آیا ہے لگن میں ترے جل جانے کوشوق سے پھونک دے اے شمع تو پروانے کو
حق ادا کرنا محبت کا بہت دشوار ہےحال بلبل کا سنا دیکھا ہے پروانے کو ہم
شمع ہوگی صبح تک باقی نہ پروانے کی خاکاہل محفل کی زباں پر داستاں رہ جائے گی
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books