aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "parveen-shakir"
اتنے گھنے بادل کے پیچھےکتنا تنہا ہوگا چاند
بارہا تیرا انتظار کیااپنے خوابوں میں اک دلہن کی طرح
رائے پہلے سے بنا لی تو نےدل میں اب ہم ترے گھر کیا کرتے
ابر برسے تو عنایت اس کیشاخ تو صرف دعا کرتی ہے
شب وہی لیکن ستارہ اور ہےاب سفر کا استعارہ اور ہے
کیا کرے میری مسیحائی بھی کرنے والازخم ہی یہ مجھے لگتا نہیں بھرنے والا
گھر آپ ہی جگمگا اٹھے گادہلیز پہ اک قدم بہت ہے
زندگی میری تھی لیکن اب توتیرے کہنے میں رہا کرتی ہے
جنگ کا ہتھیار طے کچھ اور تھاتیر سینے میں اتارا اور ہے
رات کے شاید ایک بجے ہیںسوتا ہوگا میرا چاند
بہت سے لوگ تھے مہمان میرے گھر لیکنوہ جانتا تھا کہ ہے اہتمام کس کے لئے
اسی طرح سے اگر چاہتا رہا پیہمسخن وری میں مجھے انتخاب کر دے گا
پاس جب تک وہ رہے درد تھما رہتا ہےپھیلتا جاتا ہے پھر آنکھ کے کاجل کی طرح
مسئلہ جب بھی چراغوں کا اٹھافیصلہ صرف ہوا کرتی ہے
گواہی کیسے ٹوٹتی معاملہ خدا کا تھامرا اور اس کا رابطہ تو ہاتھ اور دعا کا تھا
رفاقتوں کا مری اس کو دھیان کتنا تھازمین لے لی مگر آسمان چھوڑ گیا
قدموں میں بھی تکان تھی گھر بھی قریب تھاپر کیا کریں کہ اب کے سفر ہی عجیب تھا
ہارنے میں اک انا کی بات تھیجیت جانے میں خسارا اور ہے
میں اس کی دسترس میں ہوں مگر وہمجھے میری رضا سے مانگتا ہے
تتلیاں پکڑنے میں دور تک نکل جاناکتنا اچھا لگتا ہے پھول جیسے بچوں پر
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books