aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "pas-e-abr"
آنکھوں میں اشک داغ جگر میں لبوں پہ آہسب کچھ ہے پاس بے سر و ساماں نہیں ہیں ہم
تو ہے معنی پردۂ الفاظ سے باہر تو آایسے پس منظر میں کیا رہنا سر منظر تو آ
سنا کس نے حال میرا کہ جوں ابر وہ نہ رویارکھے ہے مگر یہ قصہ اثر دعائے باراں
پاس آئے تو اور ہو گئے دوریہ کتنے عجیب فاصلے ہیں
کبھی مدفون ہوئے تھے جس جگہ پر کشتہ ابروابھی تک اس زمیں سے سیکڑوں خنجر نکلتے ہیں
کوئی اور تو نہیں ہے پس خنجر آزمائیہمیں قتل ہو رہے ہیں ہمیں قتل کر رہے ہیں
پاس آداب حسن یار رہاعشق میرے لیے ادیب ہوا
ہر روح پس پردۂ ترتیب عناصرناکردہ گناہوں کی سزا کاٹ رہی ہے
گر یہی ہے پاس آداب سکوتکس طرح فریاد لب تک آئے گی
بتا اے ابر مساوات کیوں نہیں کرتاہمارے گاؤں میں برسات کیوں نہیں کرتا
چاند نے تان لی ہے چادر ابراب وہ کپڑے بدل رہی ہوگی
جو میری چشم کے پردے شریک ہو جاتےکمال دامن ابر بہار بڑھ جاتا
نگاہوں سے نا آشنا چند جلوےپس لالہ و یاسمن اور بھی ہیں
ایک آواز نے توڑی ہے خموشی میریڈھونڈھتا ہوں تو پس ساحل شب کچھ بھی نہیں
جانے کس کس کا گلا کٹتا پس پردۂ عشقکھل گئے میری شہادت میں ستم گر کتنے
کون رویا پس دیوار چمن آخر شبکیوں صبا لوٹ گئی راہ گزر سے پوچھو
پنہاں ہیں صد سوال پس پردۂ حیادل دے دیا جواب تھا لیکن رہے خموش
پاس آداب وفا تھا کہ شکستہ پائیبے خودی میں بھی نہ ہم حد سے گزرنے پائے
سایۂ ابر سے پوچھو ثروتؔاپنے ہم راہ اگر لے جائے
ہوئے ذلیل تو عزت کی جستجو کیا ہےکیا جو عشق تو پھر پاس آبرو کیا ہے
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books