aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "pashemaan"
کیوں پشیماں ہو اگر وعدہ وفا ہو نہ سکاکہیں وعدے بھی نبھانے کے لئے ہوتے ہیں
سوال کر کے میں خود ہی بہت پشیماں ہوںجواب دے کے مجھے اور شرمسار نہ کر
وہ آئے ہیں پشیماں لاش پر ابتجھے اے زندگی لاؤں کہاں سے
دشمنوں سے پشیمان ہونا پڑا ہےدوستوں کا خلوص آزمانے کے بعد
جی میں جو آتی ہے کر گزرو کہیں ایسا نہ ہوکل پشیماں ہوں کہ کیوں دل کا کہا مانا نہیں
جب کبھی ہم نے کیا عشق پشیمان ہوئےزندگی ہے تو ابھی اور پشیماں ہوں گے
کتنا نادم ہوں کسی شخص سے شکوہ کر کےمجھ سے دیکھا نہ گیا اس کا پشیماں ہونا
روح ارباب محبت کی لرز جاتی ہےتو پشیمان نہ ہو اپنی جفا یاد نہ کر
مدتوں بعد پشیماں ہوا دریا ہم سےمدتوں بعد ہمیں پیاس چھپانی آئی
مغفرت کی نظر آتی ہے بس اتنی صورتہم گناہوں سے پشیمان رہا کرتے ہیں
میں سچ سے گریزاں ہوں اور جھوٹ پہ نادم ہوںوہ سچ پہ پشیماں ہے اور جھوٹ پر آمادہ
کاش میں تیری ملاقات کو خود ہی آتاطور پر بھیج کے موسیٰ کو پشیماں ہوں میں
محترم کہہ کے مجھے اس نے پشیمان کیاکوئی پہلو نہ ملا جب مری رسوائی کا
دل وہ کافر ہے کہ مجھ کو نہ دیا چین کبھیبے وفا تو بھی اسے لے کے پشیماں ہوگا
ان سے اے دوست مرا یوں کوئی رشتہ تو نہ تھاکیوں پھر اس ترک تعلق سے پشیمان تھا میں
آپ کو رنج ہوا آپ کے دشمن روئےمیں پشیمان ہوا حال سنا کر اپنا
نشۂ حسن کو اس طرح اترتے دیکھاعیب پر اپنے کوئی جیسے پشیماں ہو جائے
پریشاں تھے تری محفل سے باہرپشیماں ہیں تری محفل میں آ کر
لہر خود پر ہے پشیمان کہ اس کی زد میںننھے ہاتھوں سے بنا ریت کا گھر آ گیا ہے
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books