aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "phalne"
دل کا شجر تو اور بھی پلنے کی آڑ میںمرجھا گیا ہے پھولنے پھلنے کے نام پر
شرر نالۂ بلبل سے لگی ان میں آگجو شجر باغ میں تھے پھولنے پھلنے والے
اک لفظ محبت کا ادنیٰ یہ فسانا ہےسمٹے تو دل عاشق پھیلے تو زمانہ ہے
دل سے نکلے گی نہ مر کر بھی وطن کی الفتمیری مٹی سے بھی خوشبوئے وفا آئے گی
تیرے دامن میں ستارے ہیں تو ہوں گے اے فلکمجھ کو اپنی ماں کی میلی اوڑھنی اچھی لگی
مت سہل ہمیں جانو پھرتا ہے فلک برسوںتب خاک کے پردے سے انسان نکلتے ہیں
فلک پہ چاند ستارے نکلتے ہیں ہر شبستم یہی ہے نکلتا نہیں ہمارا چاند
غلط باتوں کو خاموشی سے سننا حامی بھر لینابہت ہیں فائدے اس میں مگر اچھا نہیں لگتا
فلک دیتا ہے جن کو عیش ان کو غم بھی ہوتے ہیںجہاں بجتے ہیں نقارے وہاں ماتم بھی ہوتے ہے
شب جو مسجد میں جا پھنسے مومنؔرات کاٹی خدا خدا کر کے
گنگناتی ہوئی آتی ہیں فلک سے بوندیںکوئی بدلی تری پازیب سے ٹکرائی ہے
ادھر فلک کو ہے ضد بجلیاں گرانے کیادھر ہمیں بھی ہے دھن آشیاں بنانے کی
وہ چار چاند فلک کو لگا چلا ہوں قمرؔکہ میرے بعد ستارے کہیں گے افسانے
خوشبو کو پھیلنے کا بہت شوق ہے مگرممکن نہیں ہواؤں سے رشتہ کئے بغیر
یہ اداسی یہ پھیلتے سائےہم تجھے یاد کر کے پچھتائے
ہم ترستے ہی ترستے ہی ترستے ہی رہےوہ فلانے سے فلانے سے فلانے سے ملے
پھیلتے ہوئے شہرو اپنی وحشتیں روکومیرے گھر کے آنگن پر آسمان رہنے دو
اسی فلک سے اترتا ہے یہ اندھیرا بھییہ روشنی بھی اسی آسماں سے آتی ہے
فلک پر اڑتے جاتے بادلوں کو دیکھتا ہوں میںہوا کہتی ہے مجھ سے یہ تماشا کیسا لگتا ہے
اک گھر بنا کے کتنے جھمیلوں میں پھنس گئےکتنا سکون بے سر و سامانیوں میں تھا
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books