aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "phande"
اس زلف کے پھندے سے نکلنا نہیں ممکنہاں مانگ کوئی راہ نکالے تو نکالے
عشق کے پھندے سے بچئے اے حقیرؔ خستہ دلاس کا ہے آغاز شیریں اور ہے انجام تلخ
پڑ گئے زلفوں کے پھندے اور بھیاب تو یہ الجھن ہے چندے اور بھی
پھر جوانی ہے ابھی کچھ ہے لڑکپن ان کادو دغا بازوں کے پھندے میں ہے جوبن ان کا
غلط باتوں کو خاموشی سے سننا حامی بھر لینابہت ہیں فائدے اس میں مگر اچھا نہیں لگتا
کوئی پابند محبت ہی بتا سکتا ہےایک دیوانے کا زنجیر سے رشتہ کیا ہے
میرے علاوہ اسے خود سے بھی محبت ہےاور ایسا کرنے سے وہ بے وفا نہیں ہوتی
شب جو مسجد میں جا پھنسے مومنؔرات کاٹی خدا خدا کر کے
غور سے دیکھتے رہنے کی سزا پائی ہےتیری تصویر ان آنکھوں میں اتر آئی ہے
تدبیر میرے عشق کی کیا فائدہ طبیباب جان ہی کے ساتھ یہ آزار جائے گا
کہہ کے یہ پھیر لیا منہ مرے افسانے سےفائدہ روز کہیں بات کے دہرانے سے
غموں سے بیر تھا سو ہم نے خود کشی کر لیشجر گرا کے پرندوں سے انتقام لیا
کسی کو کوستے کیوں ہو دعا اپنے لیے مانگوتمہارا فائدہ کیا ہے جو دشمن کا ضرر ہوگا
نام پانی پہ لکھنے سے کیا فائدہلکھتے لکھتے ترے ہاتھ تھک جائیں گے
عشق پابند وفا ہے نہ کہ پابند رسومسر جھکانے کو نہیں کہتے ہیں سجدہ کرنا
فائدہ کیا سوچ آخر تو بھی دانا ہے اسدؔدوستی ناداں کی ہے جی کا زیاں ہو جائے گا
یہ فیض عشق تھا کہ ہوئی ہر خطا معافوہ خوش نہ ہو سکے تو خفا بھی نہ ہو سکے
ہم اب اداس نہیں سر بہ سر اداسی ہیںہمیں چراغ نہیں روشنی کہا جائے
بنا لیتا ہے موج خون دل سے اک چمن اپناوہ پابند قفس جو فطرتا آزاد ہوتا ہے
یہ فن عشق ہے آوے اسے طینت میں جس کی ہوتو زاہد پیر نابالغ ہے بے تہہ تجھ کو کیا آوے
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books