aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "phase.nge"
ہم بھی دریا ہیں ہمیں اپنا ہنر معلوم ہےجس طرف بھی چل پڑیں گے راستہ ہو جائے گا
ہم غم زدہ ہیں لائیں کہاں سے خوشی کے گیتدیں گے وہی جو پائیں گے اس زندگی سے ہم
بے وقت اگر جاؤں گا سب چونک پڑیں گےاک عمر ہوئی دن میں کبھی گھر نہیں دیکھا
ہم جرم محبت کی سزا پائیں گے تنہاجو تجھ سے ہوئی ہو وہ خطا ساتھ لیے جا
پڑھتے پھریں گے گلیوں میں ان ریختوں کو لوگمدت رہیں گی یاد یہ باتیں ہماریاں
کب تک نجات پائیں گے وہم و یقیں سے ہمالجھے ہوئے ہیں آج بھی دنیا و دیں سے ہم
آخر کو ہنس پڑیں گے کسی ایک بات پررونا تمام عمر کا بے کار جائے گا
کبھی ملیں گے جو راستے میں تو منہ پھرا کر پلٹ پڑیں گےکہیں سنیں گے جو نام تیرا تو چپ رہیں گے نظر جھکا کے
کرنا ہی پڑے گا ضبط الم پینے ہی پڑیں گے یہ آنسوفریاد و فغاں سے اے ناداں توہین محبت ہوتی ہے
ذکر میرا آئے گا محفل میں جب جب دوستورو پڑیں گے یاد کر کے یار سب یاری مری
تڑپیں گے تری یاد میں گھبرائیں گے تنہااے دوست کسی طور نہ جی پائیں گے تنہا
کل یہی بچے سمندر کو مقابل پائیں گےآج تیراتے ہیں جو کاغذ کی ننھی کشتیاں
اک عمر کی محنت کا یہ پھل پائیں گے ہم لوگمٹی کی ردا اوڑھ کے سو جائیں گے ہم لوگ
بہت امید تھی منزل پہ جا کر چین پائیں گےمگر منزل پہ جب پہنچے تو نظم کارواں بدلا
یہ بھی طے ہے کہ جو بوئیں گے وہ کاٹیں گے یہاںاور یہ بھی کہ جو کھوئیں گے وہی پائیں گے
ہم اس کی خاطر بچا نہ پائیں گے عمر اپنیفضول خرچی کی ہم کو عادت سی ہو گئی ہے
خون ہوگا وہ اگر غیر کے گھر جائیں گےہم گلا کاٹیں گے سر پھوڑیں گے مر جائیں گے
اہل خرد اسے نہ سمجھ پائیں گے فقیہؔکچھ مسئلے ہیں ماورا فتح و شکست سے
زاہد نہ کہہ بری یہ مستانے آدمی ہیںتجھ کو لپٹ پڑیں گے دیوانے آدمی ہیں
جرم اتنے کر چلا ہوں حشر تک لکھیں گے روزکاتب اعمال پائیں گے نہ فرصت کام سے
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books