aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "phiraa"
نگری نگری پھرا مسافر گھر کا رستا بھول گیاکیا ہے تیرا کیا ہے میرا اپنا پرایا بھول گیا
رنجش ہی سہی دل ہی دکھانے کے لیے آآ پھر سے مجھے چھوڑ کے جانے کے لیے آ
چاندنی راتوں میں چلاتا پھراچاند سی جس نے وہ صورت دیکھ لی
اک کھلونا جوگی سے کھو گیا تھا بچپن میںڈھونڈھتا پھرا اس کو وہ نگر نگر تنہا
لیے پھرا جو مجھے در بہ در زمانے میںخیال تجھ کو دل بے قرار کس کا تھا
ہوش والوں کو خبر کیا بے خودی کیا چیز ہےعشق کیجے پھر سمجھئے زندگی کیا چیز ہے
کبھی ملیں گے جو راستے میں تو منہ پھرا کر پلٹ پڑیں گےکہیں سنیں گے جو نام تیرا تو چپ رہیں گے نظر جھکا کے
تمام عمر ستارے تلاش کرتا پھراپلٹ کے دیکھا تو مہتاب میرے سامنے تھا
کس طرح امانتؔ نہ رہوں غم سے میں دلگیرآنکھوں میں پھرا کرتی ہے استاد کی صورت
وصل کی بنتی ہیں ان باتوں سے تدبیریں کہیںآرزوؤں سے پھرا کرتی ہیں تقدیریں کہیں
سب ترے سوا کافر آخر اس کا مطلب کیاسر پھرا دے انساں کا ایسا خبط مذہب کیا
آہ قاصد تو اب تلک نہ پھرادل دھڑکتا ہے کیا ہوا ہوگا
نکلے تھے دونوں بھیس بدل کے تو کیا عجبمیں ڈھونڈتا خدا کو پھرا اور خدا مجھے
ہم یہی سمجھے تھے اک دل ہی تو ہے اپنے لیےہم کہاں سمجھے تھے اتنا سر پھرا ہو جائے گا
تھک کے یوں پچھلے پہر سو گیا میرا احساسرات بھر شہر میں آوارہ پھرا ہو جیسے
ایک مدت سے تری یاد بھی آئی نہ ہمیںاور ہم بھول گئے ہوں تجھے ایسا بھی نہیں
یہ حادثہ بھی ترے شہر میں ہوا ہوگاتمام شہر مجھے ڈھونڈھتا پھرا ہوگا
میں جس کو ایک عمر سنبھالے پھرا کیامٹی بتا رہی ہے وہ پیکر مرا نہ تھا
کہیں انتہا کی ملامتیں کہیں پتھروں سے اٹی چھتیںترے شہر میں مرے بعد اب کوئی سر پھرا نہیں آئے گا
دیر و حرم کو دیکھ لیا خاک بھی نہیںبس اے تلاش یار نہ در در پھرا مجھے
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books