aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "phoolon ki dali she"
حریفوں کی طرف داری سے اپنا پن کا دم ٹوٹابڑھی کچھ اور جب دوری تو قربت کا بھرم ٹوٹا
پھول کس بے دلی سے ہنستے ہیںآپ کس بے دلی سے ملتے ہیں
آپ کی سادہ دلی سے تنگ آ جاتا ہوں میںمیرے دل میں رہ چکے ہیں اس قدر ہشیار لوگ
پھولوں کو سرخی دینے میںپتے پیلے ہو جاتے ہیں
پھر چھڑی رات بات پھولوں کیرات ہے یا برات پھولوں کی
رنگ اڑنے لگا ہے پھولوں کااب تو آ جاؤ! وقت نازک ہے
پھولوں کی سیج پر ذرا آرام کیا کیااس گلبدن پہ نقش اٹھ آئے گلاب کے
ہنس کے پھولوں کو وہ کریں گے سبکرنگ اڑائیں گے ہم عنادل کا
آج بھی شاید کوئی پھولوں کا تحفہ بھیج دےتتلیاں منڈلا رہی ہیں کانچ کے گلدان پر
رنگ بدلا ہوا تھا پھولوں کاتم یقیناً اداس گزرے تھے
اگر پھولوں کی خواہش ہے تو سن لوکسی کی راہ میں کانٹے نہ رکھنا
پھولوں کی تازگی میں اداسی ہے شام کیسائے غموں کے اتنے تو گہرے کبھی نہ تھے
باہر جھوم رہا تھا موسم پھولوں کااندر روٹھی تھی ہریالی کرتے کیا
جب چھوا ہوگا اس نے پھولوں کوہوش خوشبو کے اڑ گئے ہوں گے
چودھویں کا چاند پھولوں کی مہک ٹھنڈی ہوارات اس کافر ادا کی ایسی یاد آئی کہ بس
ایک ہی پھول سے سب پھولوں کی خوشبو آئےاور یہ جادو اسے آئے جسے اردو آئے
پھولوں کی تازگی ہی نہیں دیکھنے کی چیزکانٹوں کی سمت بھی تو نگاہیں اٹھا کے دیکھ
پھلوں کے ساتھ کہیں گھونسلے نہ گر جائیںخیال رکھتا ہوں پتھر اچھالتا ہوا میں
پھولوں کو گلستاں میں کب راس بہار آئیکانٹوں کو ملا جب سے اعجاز مسیحائی
کیاریاں دیکھ کے پھولوں کی وہ فرماتے ہیںٹکڑیاں ہیں یہ مرے چاک گریبانوں کی
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books