aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "piichhe"
اتنے گھنے بادل کے پیچھےکتنا تنہا ہوگا چاند
جھوٹ کے آگے پیچھے دریا چلتے ہیںسچ بولا تو پیاسا مارا جائے گا
کل سامنے منزل تھی پیچھے مری آوازیںچلتا تو بچھڑ جاتا رکتا تو سفر جاتا
سفر پیچھے کی جانب ہے قدم آگے ہے میرامیں بوڑھا ہوتا جاتا ہوں جواں ہونے کی خاطر
ایماں مجھے روکے ہے جو کھینچے ہے مجھے کفرکعبہ مرے پیچھے ہے کلیسا مرے آگے
چھوڑا نہیں خودی کو دوڑے خدا کے پیچھےآساں کو چھوڑ بندے مشکل کو ڈھونڈتے ہیں
بچے میری انگلی تھامے دھیرے دھیرے چلتے تھےپھر وہ آگے دوڑ گئے میں تنہا پیچھے چھوٹ گیا
دل کبھی خواب کے پیچھے کبھی دنیا کی طرفایک نے اجر دیا ایک نے اجرت نہیں دی
چبھن یہ پیٹھ میں کیسی ہے مڑ کے دیکھ تو لےکہیں کوئی تجھے پیچھے سے دیکھتا ہوگا
ہاں دکھا دے اے تصور پھر وہ صبح و شام تودوڑ پیچھے کی طرف اے گردش ایام تو
خودی کو کر بلند اتنا کہ ہر تقدیر سے پہلےخدا بندے سے خود پوچھے بتا تیری رضا کیا ہے
جیسے ریل کی ہر کھڑکی کی اپنی اپنی دنیا ہےکچھ منظر تو بن نہیں پاتے کچھ پیچھے رہ جاتے ہیں
دل عجب مشکل میں ہے اب اصل رستے کی طرفیاد پیچھے کھینچتی ہے آس آگے کی طرف
میں تو تنہا تھا مگر تجھ کو بھی تنہا دیکھااپنی تصویر کے پیچھے ترا چہرا دیکھا
گھرا ہوا ہوں جنم دن سے اس تعاقب میںزمین آگے ہے اور آسماں مرے پیچھے
بے صدا سی کسی آواز کے پیچھے پیچھےچلتے چلتے میں بہت دور نکل جاتا ہوں
کسی کے ہاتھ تو لگتا نہیں ہے اک عیارکہاں تلک ترے پیچھے کوئی خراب پھرے
پیچھے پیچھے رات تھی تاروں کا اک لشکر لئےریل کی پٹری پہ سورج چل رہا تھا رات کو
ہم سفر رہ گئے بہت پیچھےآؤ کچھ دیر کو ٹھہر جائیں
ہم سے عابدؔ اپنے رہبر کو شکایت یہ رہیآنکھ موندے ان کے پیچھے چلنے والے ہم نہیں
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books