aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "piittii"
تمہاری آنکھوں کی توہین ہے ذرا سوچوتمہارا چاہنے والا شراب پیتا ہے
آئے تھے ہنستے کھیلتے مے خانے میں فراقؔجب پی چکے شراب تو سنجیدہ ہو گئے
یوں تو مرنے کے لیے زہر سبھی پیتے ہیںزندگی تیرے لیے زہر پیا ہے میں نے
ہنگامہ ہے کیوں برپا تھوڑی سی جو پی لی ہےڈاکا تو نہیں مارا چوری تو نہیں کی ہے
شب جو ہم سے ہوا معاف کرونہیں پی تھی بہک گئے ہوں گے
اتنی پی جائے کہ مٹ جائے میں اور تو کی تمیزیعنی یہ ہوش کی دیوار گرا دی جائے
بارش شراب عرش ہے یہ سوچ کر عدمؔبارش کے سب حروف کو الٹا کے پی گیا
زندگی اک آنسوؤں کا جام تھاپی گئے کچھ اور کچھ چھلکا گئے
شب کو مے خوب سی پی صبح کو توبہ کر لیرند کے رند رہے ہاتھ سے جنت نہ گئی
قرض کی پیتے تھے مے لیکن سمجھتے تھے کہ ہاںرنگ لاوے گی ہماری فاقہ مستی ایک دن
نہ گل کھلے ہیں نہ ان سے ملے نہ مے پی ہےعجیب رنگ میں اب کے بہار گزری ہے
پیتا ہوں جتنی اتنی ہی بڑھتی ہے تشنگیساقی نے جیسے پیاس ملا دی شراب میں
لطف مے تجھ سے کیا کہوں زاہدہائے کم بخت تو نے پی ہی نہیں
ترک مے ہی سمجھ اسے ناصحاتنی پی ہے کہ پی نہیں جاتی
جس طرح ہنس رہا ہوں میں پی پی کے گرم اشکیوں دوسرا ہنسے تو کلیجہ نکل پڑے
بوتلیں کھول کر تو پی برسوںآج دل کھول کر بھی پی جائے
غالبؔ چھٹی شراب پر اب بھی کبھی کبھیپیتا ہوں روز ابر و شب ماہ تاب میں
مے پی کے جو گرتا ہے تو لیتے ہیں اسے تھامنظروں سے گرا جو اسے پھر کس نے سنبھالا
کسی کے زخم پر چاہت سے پٹی کون باندھے گااگر بہنیں نہیں ہوں گی تو راکھی کون باندھے گا
کیا کہوں کس طرح سے جیتا ہوںغم کو کھاتا ہوں آنسو پیتا ہوں
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books