aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "pindaa"
بیمار کو مرض کی دوا دینی چاہئےمیں پینا چاہتا ہوں پلا دینی چاہئے
انسان کے لہو کو پیو اذن عام ہےانگور کی شراب کا پینا حرام ہے
کھلی فضا میں اگر لڑکھڑا کے چل نہ سکیںتو زہر پینا ہے بہتر شراب پینے سے
برا ہی کیا ہے برتنا پرانی رسموں کاکبھی شراب کا پینا بھی کیا حلال نہ تھا
خاک میں دولت پندار و انا ملتی ہےاپنی مٹی سے بچھڑنے کی سزا ملتی ہے
میری خاطر نہ سہی اپنی انا کی خاطراپنے بندوں سے تو پندار خدائی لے لے
واعظ مے طہور جو پینا ہے خلد میںعادت ابھی سے ڈال رہا ہوں شراب کی
کی ترک مے تو مائل پندار ہو گیامیں توبہ کر کے اور گنہ گار ہو گیا
مے میں کوئی خامی ہے نہ ساغر میں کوئی کھوٹپینا نہیں آئے ہے تو چھلکائے چلو ہو
بے نیازانہ گزر جائے گزرنے والامیرے پندار کو اب شوق تماشا بھی نہیں
تلخ و شیریں بے تکلف جس کو پینا آ گیامے کشو پینا تو پینا اس کو جینا آ گیا
یہ حسن نو بہار یہ ساون کی بدلیاںپینا ہے فرض اور نہ پینا حرام آج
روز ہی پینا روز پلانا روز غموں سے ٹکرانااک دن مے کو بھول کے آؤ گنگا جل کی بات کریں
جس نے انساں سے محبت ہی نہیں کی تابشؔاس کو کیا علم کہ پندار سے آگے کیا ہے
فصل بہار صحن چمن یار مے بکفکیوں زاہدو حرام ہے پینا شراب کا
لب میگوں کا تقاضا ہے کہ جینا ہوگاآنکھ کہتی ہے تجھے زہر بھی پینا ہوگا
ابر آوارہ سے مجھ کو ہے وفا کی امیدبرق بے تاب سے شکوہ ہے کہ پائندہ نہیں
تعریف روز لیتے ہو اپنے غرور کیمجھ کو برہمن بت پندار کر دیا
چائے پینا تو اک بہانہ تھاآرزو دل کی ترجمانی تھی
مجھ کو تو خون دل ہی پینا ہےدست ساقی میں گر ہے جام تو کیا
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books