aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "pool"
تو کسی ریل سی گزرتی ہےمیں کسی پل سا تھرتھراتا ہوں
ناخدا دیکھ رہا ہے کہ میں گرداب میں ہوںاور جو پل پہ کھڑے لوگ ہیں اخبار سے ہیں
میں ایک ٹھہرا ہوا پل تو بہتا دریا ہےتجھے ملوں گا تو پھر ٹوٹ کر ملوں گا میں
کرے دریا نہ پل مسمار میرےابھی کچھ لوگ ہیں اس پار میرے
سیکڑوں پل بنے فاصلے بھی مٹےآدمی آدمی سے جدا ہی رہا
یہ زندگی تو کوئی امتحان لگتی ہےیہ پل صراط بھی ہم نے گزر کے دیکھ لیا
یوں قطرے مرے خون کے اس تیغ سے گزرےجوں فوج کا پل پر سے ہو دشوار اتارا
اب کے ہم بچھڑے تو شاید کبھی خوابوں میں ملیںجس طرح سوکھے ہوئے پھول کتابوں میں ملیں
وہ تو خوش بو ہے ہواؤں میں بکھر جائے گامسئلہ پھول کا ہے پھول کدھر جائے گا
ہزار برق گرے لاکھ آندھیاں اٹھیںوہ پھول کھل کے رہیں گے جو کھلنے والے ہیں
آگاہ اپنی موت سے کوئی بشر نہیںسامان سو برس کا ہے پل کی خبر نہیں
شہرت کی بلندی بھی پل بھر کا تماشا ہےجس ڈال پہ بیٹھے ہو وہ ٹوٹ بھی سکتی ہے
یوں لگے دوست ترا مجھ سے خفا ہو جاناجس طرح پھول سے خوشبو کا جدا ہو جانا
سنا ہے اس کے بدن کی تراش ایسی ہےکہ پھول اپنی قبائیں کتر کے دیکھتے ہیں
پھول گل شمس و قمر سارے ہی تھےپر ہمیں ان میں تمہیں بھائے بہت
ملنے کی طرح مجھ سے وہ پل بھر نہیں ملتادل اس سے ملا جس سے مقدر نہیں ملتا
پھول تو پھول ہیں آنکھوں سے گھرے رہتے ہیںکانٹے بیکار حفاظت میں لگے رہتے ہیں
ہاتھ کانٹوں سے کر لیے زخمیپھول بالوں میں اک سجانے کو
سو دیکھ کر ترے رخسار و لب یقیں آیاکہ پھول کھلتے ہیں گل زار کے علاوہ بھی
میں پھول چنتی رہی اور مجھے خبر نہ ہوئیوہ شخص آ کے مرے شہر سے چلا بھی گیا
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books