aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "pot"
کچل کچل کے نہ فٹ پاتھ کو چلو اتنایہاں پہ رات کو مزدور خواب دیکھتے ہیں
نہ ہو قمیض تو پاؤں سے پیٹ ڈھک لیں گےیہ لوگ کتنے مناسب ہیں اس سفر کے لیے
جیسے پو پھٹ رہی ہو جنگل میںیوں کوئی مسکرائے جاتا ہے
آیا ہے اک راہ نما کے استقبال کو اک بچہپیٹ ہے خالی آنکھ میں حسرت ہاتھوں میں گلدستہ ہے
عمر بھر جس کے لئے پیٹ سے باندھے پتھراب وہ گن گن کے کھلاتا ہے نوالے مجھ کو
یہ ہم جو پیٹ سے ہی سوچتے ہیں شام و سحرکبھی تو جائیں گے اس دال بھات سے آگے
میری تو پور پور میں خوشبو سی بس گئیاس پر ترا خیال ہے اور چاند رات ہے
بچوں کو بھوکے پیٹ سلانے کے بعد ہمکیسے غزل کے شعر سنائیں جہاں پناہ
سانس لیتا ہوں کہ پت جھڑ سی لگی ہے مجھ میںوقت سے ٹوٹ رہے ہیں مرے بندھن جیسے
اگل دیتے ہیں جو کچھ پیٹ میں ہو گھر میں آتے ہیپرندے اپنے بچوں سے اداکاری نہیں کرتے
بھوک تخلیق کا ٹیلنٹ بڑھا دیتی ہےپیٹ خالی ہو تو ہم شعر نیا کہتے ہیں
دیکھو نہ ذات پات نہ نام و نسب شفاؔپر دوست جب بناؤ تو کردار دیکھ کر
تری وحشت کی صرصر سے اڑا جوں پات آندھی کامرا دل ہاتھ سے کھویا تو تیرے ہاتھ کیا آیا
تمام خلق خدا زیر آسماں کی سمیٹزمیں نے کھائی ولیکن بھرا نہ اس کا پیٹ
ہر طرف ہیں ترے دیدار کے بھوکے لاکھوںپیٹ بھر کر کوئی ایسا بھی طرحدار نہ ہو
اونے پونے غزلیں بیچیں نظموں کا بیوپار کیادیکھو ہم نے پیٹ کی خاطر کیا کیا کاروبار کیا
ہم حسین غزلوں سے پیٹ بھر نہیں سکتےدولت سخن لے کر بے فراغ ہیں یارو
تالیاں اس کا کبھی پیٹ نہیں بھر سکتیںچند سکے بھی ضروری ہیں مداری کے لیے
پستاں ہیں حباب اور شکم بحر لطافتموجیں ہیں بٹیں پیٹ کی دریا کا بھنور ناف
شاعری پیٹ کی خاطر جاویدؔبیچ بازار کے آ بیٹھی ہے
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books