aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "prashaad"
مجھ کو تھکنے نہیں دیتا یہ ضرورت کا پہاڑمیرے بچے مجھے بوڑھا نہیں ہونے دیتے
میں پربتوں سے لڑتا رہا اور چند لوگگیلی زمین کھود کے فرہاد ہو گئے
دیکھا نہ کوہ کن کوئی فرہاد کے بغیرآتا نہیں ہے فن کوئی استاد کے بغیر
مصیبت کا پہاڑ آخر کسی دن کٹ ہی جائے گامجھے سر مار کر تیشے سے مر جانا نہیں آتا
بہت سکون سے رہتے تھے ہم اندھیرے میںفساد پیدا ہوا روشنی کے آنے سے
ہم سہل طلب کون سے فرہاد تھے لیکناب شہر میں تیرے کوئی ہم سا بھی کہاں ہے
لیلیٰ ہے نہ مجنوں ہے نہ شیریں ہے نہ فرہاداب رہ گئے ہیں عاشق و معشوق میں ہم آپ
کسی کے عشق میں برباد ہوناہمیں آیا نہیں فرہاد ہونا
فنا ہی کا ہے بقا نام دوسرا انجمؔنفس کی آمد و شد موت کا ترانہ ہے
پہاڑ کاٹنے والے زمیں سے ہار گئےاسی زمین میں دریا سمائے ہیں کیا کیا
کوہ کن کیا پہاڑ توڑے گاعشق نے زور آزمائی کی
راہ الفت میں ملاقات ہوئی کس کس سےدشت میں قیس ملا کوہ میں فرہاد مجھے
جنوں کو ہوش کہاں اہتمام غارت کافساد جو بھی جہاں میں ہوا خرد سے ہوا
جو سنتے ہیں کہ ترے شہر میں دسہرا ہےہم اپنے گھر میں دوالی سجانے لگتے ہیں
میں سسکتا رہ گیا اور مر گئے فرہاد و قیسکیا انہی دونوں کے حصے میں قضا تھی میں نہ تھا
پھر آج کیسے کٹے گی پہاڑ جیسی راتگزر گیا ہے یہی بات سوچتے ہوئے دن
دل میں جب سے دیکھتا ہے وہ تری تصویر کونور برساتا ہے اپنی چشم تر سے آفتاب
کچی دیواریں صدا نوشی میں کتنی طاق تھیںپتھروں میں چیخ کر دیکھا تو اندازا ہوا
نقش قدم ہیں راہ میں فرہاد و قیس کےاے عشق کھینچ کر مجھے لایا ادھر کہاں
کشتیاں ڈوب رہی ہیں کوئی ساحل لاؤاپنی آنکھیں مری آنکھوں کے مقابل لاؤ
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books