aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "pumba-e-shiisha-e-mai"
شیشۂ مے کی طرح اے ساقیچھیڑ مت ہم کو بھرے بیٹھے ہیں
چبھیں گے زیرہ ہائے شیشۂ دل دست نازک میںسنبھل کر ہاتھ ڈالا کیجیے میرے گریباں پر
مے جو دی غیر کو ساقی نے کراہت دیکھوشیشۂ مے کو مرض ہو گیا ابکائی کا
سنتے سنتے واعظوں سے ہجو مےضعف سا کچھ آ گیا ایمان میں
چالیس جام پی کے دیا ایک جام مےساقی نے خوب راہ نکالی زکوٰۃ کی
ابھی آتے نہیں اس رند کو آداب مے خانہجو اپنی تشنگی کو فیض ساقی کی کمی سمجھے
مجھ سے دریا نوش کو ساقی پلاتا ہے شرابدیکھتا ہوں میں بھی ظرف شیشہ و پیمانہ آج
اٹھی ہے چشم ساقیٔ مے خانہ بزم پریہ وقت وہ نہیں کہ حلال و حرام دیکھ
چلا رہا ہوں قلقل مینائے مے کی شکلدے جام کے لبوں سے مجھے ساقیا جواب
اب شیشۂ ساعت کی طرح خشکی کے باعثگریہ کی جگہ ریت نکلتی ہے گلو سے
دکان مے پہ پہنچ کر کھلی حقیقت حالحیات بیچ رہا تھا وہ مے فروش نہ تھا
میں نہ جانوں کعبہ و بت خانہ و مے خانہ کوںدیکھتا ہوں ہر کہاں دستہ ہے تج مکھ کا صفا
نازک ہے میرا شیشۂ دل اس قدر کہ بسمثل حباب پھوٹ گیا گر ہوا لگی
ہاتھوں سے اس کے شیشۂ دل چور ہے مرایارب کیے کی اپنے سزا پائے محتسب
فصل بہار صحن چمن یار مے بکفکیوں زاہدو حرام ہے پینا شراب کا
لغزش ساقیٔ میخانہ خدا خیر کرےپھر نہ ٹوٹے کوئی پیمانہ خدا خیر کرے
ہم جانتے ہیں لطف تقاضائے مے فروشوہ نقد میں کہاں جو مزا ہے ادھار میں
ہم گدائے در مے خانہ ہیں اے پیر مغاںکام اپنا ترے صدقہ میں چلا لیتے ہیں
واعظ خطا معاف کہ رندان مے کدہدل کے سوا کسی کا کہا مانتے نہیں
لطف مے تجھ سے کیا کہوں زاہدہائے کم بخت تو نے پی ہی نہیں
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books