aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "puud"
یہ سوچ کے ماں باپ کی خدمت میں لگا ہوںاس پیڑ کا سایا مرے بچوں کو ملے گا
بولتے کیوں نہیں مرے حق میںآبلے پڑ گئے زبان میں کیا
پیڑ کے کاٹنے والوں کو یہ معلوم تو تھاجسم جل جائیں گے جب سر پہ نہ سایہ ہوگا
وہ جس کی چھاؤں میں پچیس سال گزرے ہیںوہ پیڑ مجھ سے کوئی بات کیوں نہیں کرتا
نگہ بلند سخن دل نواز جاں پرسوزیہی ہے رخت سفر میر کارواں کے لیے
یہ ایک پیڑ ہے آ اس سے مل کے رو لیں ہمیہاں سے تیرے مرے راستے بدلتے ہیں
سب سے پر امن واقعہ یہ ہےآدمی آدمی کو بھول گیا
تو کسی ریل سی گزرتی ہےمیں کسی پل سا تھرتھراتا ہوں
شہر کیا دیکھیں کہ ہر منظر میں جالے پڑ گئےایسی گرمی ہے کہ پیلے پھول کالے پڑ گئے
گر کبھی رونا ہی پڑ جائے تو اتنا روناآ کے برسات ترے سامنے توبہ کر لے
پیڑ مجھے حسرت سے دیکھا کرتے تھےمیں جنگل میں پانی لایا کرتا تھا
اشک غم دیدۂ پر نم سے سنبھالے نہ گئےیہ وہ بچے ہیں جو ماں باپ سے پالے نہ گئے
ذرا چھوا تھا کہ بس پیڑ آ گرا مجھ پرکہاں خبر تھی کہ اندر سے کھوکھلا ہے بہت
کس قدر یادیں ابھر آئی ہیں تیرے نام سےایک پتھر پھینکنے سے پڑ گئے کتنے بھنور
میں اس کو پوج تو سکتا ہوں چھو نہیں سکتاجو فاصلوں کی طرح میرے ساتھ رہتا ہے
وہ پیڑ جس کی چھاؤں میں کٹی تھی عمر گاؤں میںمیں چوم چوم تھک گیا مگر یہ دل بھرا نہیں
شجاعؔ وہ خیریت پوچھیں تو حیرت میں نہ پڑ جاناپریشاں کرنے والے خیر خواہوں میں بھی ہوتے ہیں
شام کے سائے میں جیسے پیڑ کا سایا ملےمیرے مٹنے کا تماشا دیکھنے کی چیز تھی
میں نے یے سوچ کے بوئے نہیں خوابوں کے درختکون جنگل میں اگے پیڑ کو پانی دے گا
کیا قیامت ہے کہ عارض ان کے نیلے پڑ گئےہم نے تو بوسہ لیا تھا خواب میں تصویر کا
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books