aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "pyaada"
ہوگا کسی دیوار کے سائے میں پڑا میرؔکیا ربط محبت سے اس آرام طلب کو
رونے والوں نے اٹھا رکھا تھا گھر سر پر مگرعمر بھر کا جاگنے والا پڑا سوتا رہا
جھوٹ کے آگے پیچھے دریا چلتے ہیںسچ بولا تو پیاسا مارا جائے گا
تبسم کی سزا کتنی کڑی ہےگلوں کو کھل کے مرجھانا پڑا ہے
جمالؔ ہر شہر سے ہے پیارا وہ شہر مجھ کوجہاں سے دیکھا تھا پہلی بار آسمان میں نے
کچھ اس ادا سے آپ نے پوچھا مرا مزاجکہنا پڑا کہ شکر ہے پروردگار کا
دشمن جاں ہے مگر جان سے پیارا بھی ہےایسا اس شہر میں اک شخص ہمارا بھی ہے
وہ جو پیاسا لگتا تھا سیلاب زدہ تھاپانی پانی کہتے کہتے ڈوب گیا ہے
وقت خوش خوش کاٹنے کا مشورہ دیتے ہوئےرو پڑا وہ آپ مجھ کو حوصلہ دیتے ہوئے
اک تجھ کو دیکھنے کے لیے بزم میں مجھےاوروں کی سمت مصلحتاً دیکھنا پڑا
بے خطر کود پڑا آتش نمرود میں عشقعقل ہے محو تماشائے لب بام ابھی
اس اجنبی سے ہاتھ ملانے کے واسطےمحفل میں سب سے ہاتھ ملانا پڑا مجھے
عید کا دن ہے سو کمرے میں پڑا ہوں اسلمؔاپنے دروازے کو باہر سے مقفل کر کے
میں جنگلوں کی طرف چل پڑا ہوں چھوڑ کے گھریہ کیا کہ گھر کی اداسی بھی ساتھ ہو گئی ہے
یادوں کی ریل اور کہیں جا رہی تھی پھرزنجیر کھینچ کر ہی اترنا پڑا مجھے
یہ ایک ابر کا ٹکڑا کہاں کہاں برسےتمام دشت ہی پیاسا دکھائی دیتا ہے
یہ کار زندگی تھا تو کرنا پڑا مجھےخود کو سمیٹنے میں بکھرنا پڑا مجھے
پھر کربلا کے بعد دکھائی نہیں دیاایسا کوئی بھی شخص کہ پیاسا کہیں جسے
اپنے دیئے کو چاند بتانے کے واسطےبستی کا ہر چراغ بجھانا پڑا ہمیں
دایم پڑا ہوا ترے در پر نہیں ہوں میںخاک ایسی زندگی پہ کہ پتھر نہیں ہوں میں
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books