تلاش کے نتائج
تلاش کا نتیجہ "pyaala"
شعر کے متعلقہ نتیجہ "pyaala"
شعر
نہ جب تک ہم پیالہ ہو کوئی میں مے نہیں پیتا
نہیں مہماں تو فاقہ ہے خلیل اللہ کے گھر میں
حیدر علی آتش
شعر
کبھی لا لا مجھے دیتے ہو اپنے ہات سیں پیالا
کبھی تم شیشۂ دل پر مرے پتھراؤ کرتے ہو
سراج اورنگ آبادی
شعر
چلا جا محتسب مسجد میں حاتمؔ سے نہ بحثا کر
کہ طاعت اس کے مشرب میں صراحی اور پیالہ ہے
شیخ ظہور الدین حاتم
شعر
جہاں دیکھو وہاں موجود میرا کرشن پیارا ہے
اسی کا سب ہے جلوا جو جہاں میں آشکارا ہے