aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "qaabil"
مانا کہ تیری دید کے قابل نہیں ہوں میںتو میرا شوق دیکھ مرا انتظار دیکھ
الٰہی کیسی کیسی صورتیں تو نے بنائی ہیںکہ ہر صورت کلیجے سے لگا لینے کے قابل ہے
ہم ایسی کل کتابیں قابل ضبطی سمجھتے ہیںکہ جن کو پڑھ کے لڑکے باپ کو خبطی سمجھتے ہیں
کسے اپنا بنائیں کوئی اس قابل نہیں ملتایہاں پتھر بہت ملتے ہیں لیکن دل نہیں ملتا
رنگ محفل چاہتا ہے اک مکمل انقلابچند شمعوں کے بھڑکنے سے سحر ہوتی نہیں
دنیا میں وہی شخص ہے تعظیم کے قابلجس شخص نے حالات کا رخ موڑ دیا ہو
وقت کرتا ہے پرورش برسوںحادثہ ایک دم نہیں ہوتا
راستہ ہے کہ کٹتا جاتا ہےفاصلہ ہے کہ کم نہیں ہوتا
اب یہ عالم ہے کہ غم کی بھی خبر ہوتی نہیںاشک بہہ جاتے ہیں لیکن آنکھ تر ہوتی نہیں
عرض نیاز عشق کے قابل نہیں رہاجس دل پہ ناز تھا مجھے وہ دل نہیں رہا
دنیا بہت خراب ہے جائے گزر نہیںبستر اٹھاؤ رہنے کے قابل یہ گھر نہیں
کچھ دیر کسی زلف کے سائے میں ٹھہر جائیںقابلؔ غم دوراں کی ابھی دھوپ کڑی ہے
نہیں عتاب زمانہ خطاب کے قابلترا جواب یہی ہے کہ مسکرائے جا
دید کے قابل حسیں تو ہیں بہتہر نظر دیدار کے قابل نہیں
مری شراب کی توبہ پہ جا نہ اے واعظنشے کی بات نہیں اعتبار کے قابل
بتوں کو پوجنے والوں کو کیوں الزام دیتے ہوڈرو اس سے کہ جس نے ان کو اس قابل بنایا ہے
لاکھوں میں انتخاب کے قابل بنا دیاجس دل کو تم نے دیکھ لیا دل بنا دیا
زمانہ دوست ہے کس کس کو یاد رکھوگےخدا کرے کہ تمہیں مجھ سے دشمنی ہو جائے
تم نہ مانو مگر حقیقت ہےعشق انسان کی ضرورت ہے
اب تو بیمار محبت تیرےقابل غور ہوئے جاتے ہیں
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books