aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "qabza"
عشق نے جس دل پہ قبضہ کر لیاپھر کہاں اس میں نشاط و غم رہے
ملک تو ملک گھروں پر بھی ہے قبضہ اس کااب تو گھر بھی نہیں چلتے ہیں سیاست کے بغیر
غریبوں پر تو موسم بھی حکومت کرتے رہتے ہیںکبھی بارش کبھی گرمی کبھی ٹھنڈک کا قبضہ ہے
اے خدا دنیا پہ اب قبضہ بتوں کا چاہیےایک گھر تیرے لیے ان سب نے خالی کر دیا
وقت حاکم ہے کسی روز دلا ہی دے گادل کے سیلاب زدہ شہر پہ قبضہ مجھ کو
زخم کاری لگا تو چوم لیاقبضہ خنجر کا ہاتھ قاتل کا
حسرتوں کا دل سے قبضہ اٹھ گیاغاصبوں کی حکمرانی ختم ہے
سرد ہواؤں کا قبضہ تھا ساگر کے اس ٹاپو پرمیں نے اپنا اشک گرا کر آگ لگائی پانی میں
قبضہ کسی کا پانی پہ جاری نہ رہ سکالیکن ہمارا پیاس پہ قبضہ ابھی بھی ہے
زندگی کیا کسی مفلس کی قبا ہے جس میںہر گھڑی درد کے پیوند لگے جاتے ہیں
کعبہ کس منہ سے جاوگے غالبؔشرم تم کو مگر نہیں آتی
زندگی ہے اپنے قبضے میں نہ اپنے بس میں موتآدمی مجبور ہے اور کس قدر مجبور ہے
لائی حیات آئے قضا لے چلی چلےاپنی خوشی نہ آئے نہ اپنی خوشی چلے
ان رس بھری آنکھوں میں حیا کھیل رہی ہےدو زہر کے پیالوں میں قضا کھیل رہی ہے
ایماں مجھے روکے ہے جو کھینچے ہے مجھے کفرکعبہ مرے پیچھے ہے کلیسا مرے آگے
آنکھیں نہ جینے دیں گی تری بے وفا مجھےکیوں کھڑکیوں سے جھانک رہی ہے قضا مجھے
نماز اپنی اگرچہ کبھی قضا نہ ہوئیادا کسی کی جو دیکھی تو پھر ادا نہ ہوئی
میں تو مسجد سے چلا تھا کسی کعبہ کی طرفدکھ تو یہ ہے کہ عبادت مری بد نام ہوئی
بڑی تلاش سے ملتی ہے زندگی اے دوستقضا کی طرح پتا پوچھتی نہیں آتی
گہری خموش جھیل کے پانی کو یوں نہ چھیڑچھینٹے اڑے تو تیری قبا پر بھی آئیں گے
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books