aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "qadd-o-rukh"
کوئی رشک حسن تمام تھا وہی قد و قامت سرو ساوہی برق جس کا بیاں ہو کیا جو گری تو دل میں اتر گئی
گل ہے عارض تو قد یار درختکب ہو ایسا بہاردار درخت
خاکساروں میں نہیں ایسی کسی کی توقیرقد آدم مری تعظیم کو سایا اٹھا
قد و گیسو لب و رخسار کے افسانے چلےآج محفل میں ترے نام پہ پیمانے چلے
غالبؔ تری زمین پہ لکھی تو ہے غزلتیرے قد سخن کے برابر نہیں ہوں میں
سایہ کی طرح ساتھ پھریں سرو و صنوبرتو اس قد دل کش سے جو گلزار میں آوے
شرم آئی ہے مجھے اپنے قد و قامت پرماں کے جب ہونٹھ نہ پہونچے مری پیشانی تک
دیکھا قد گناہ پہ جب اس کو ملتفتبڑھ کر حد نگاہ لگی اس کو ڈھانپنے
سج دیا حیرت عشاق نے اس بت کا مکاںقد آدم ہیں لگے آئنہ دیواروں میں
جب کسی نے قد و گیسو کا فسانہ چھیڑابات بڑھ کے رسن و دار تک آ پہنچی ہے
دیکھا ہے یہ پرچھائیں کی دنیا میں کہ اکثراپنے قد و قامت سے بھی کچھ لوگ بڑے ہیں
جب کہ لے زلف تری مصحف رخ کا بوسہپھر یہاں فرق ہو ہندو و مسلمان میں کیا
نقاب رخ اٹھایا جا رہا ہےوہ نکلی دھوپ سایہ جا رہا ہے
کیوں جل گیا نہ تاب رخ یار دیکھ کرجلتا ہوں اپنی طاقت دیدار دیکھ کر
چشم بد دور عجب خوش قد و قامت ہوگاابھی فتنہ ہے کوئی دن میں قیامت ہوگا
جب تک کہ نہ دیکھا تھا قد یار کا عالممیں معتقد فتنۂ محشر نہ ہوا تھا
دل سے شوق رخ نکو نہ گیاجھانکنا تاکنا کبھو نہ گیا
عالم ہے ترے پرتو رخ سے یہ ہماراحیرت سے ہمیں شمس و قمر دیکھ رہے ہیں
کعبۂ رخ کی طرف پڑھنی ہے آنکھوں سے نمازچاہئے گرد نظر بہر تیمم مجھ کو
اخترؔ زار بھی ہو مصحف رخ پر شیدافال یہ نیک ہے قرآن سے ہم دیکھتے ہیں
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books