aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "qaqnus"
خط بڑھا کاکل بڑھے زلفیں بڑھیں گیسو بڑھےحسن کی سرکار میں جتنے بڑھے ہندو بڑھے
نہ غرض مجھ کو ہے کافر سے نہ دیں دار سے کامروز و شب ہے مجھے اس کاکل خم دار سے کام
مرتب کر گیا اک عشق کا قانون دنیا میںوہ دیوانے ہیں جو مجنوں کو دیوانہ بتاتے ہیں
تو اور آرایش خم کاکلمیں اور اندیشہ ہائے دور دراز
اک طرف قانون ہے اور اک طرف انسان ہےختم ہوتا ہی نہیں جرم و سزا کا سلسلہ
چھوا ہو اگر میں نے کاکل کو تیریالٰہی مرے ہاتھ میں سانپ کاٹے
قانون جیسے کھو چکا صدیوں کا اعتماداب کون دیکھتا ہے خطا کا ہے رخ کدھر
طرۂ کاکل پیچاں رخ نورانی پرچشمۂ آئینہ میں سانپ سا لہراتا ہے
نہ یہ قانون کام آیا تھا رانجھے کے ذرا سا بھیاسی کو بھینس ملتی ہے ہو جس کے ہاتھ میں لاٹھی
جس کو تم چاہو ضروری نہیں واپس چاہےیہ محبت ہے نیوٹن کا تو قانون نہیں
کاکل نہیں لٹکتے کچھ ان کی چھاتیوں پرچوکاں سے یہ کھلنڈرے گیندیں اچھالتے ہیں
عجیب وقت ہے اب دوستوں کے چاقو کومرے قلم کی نہیں انگلیوں کی حسرت ہے
جب سے کچھ قابو ہے اپنا کاکل خم دار پرسانپ ہر دم لوٹتا ہے سینۂ اغیار پر
گیا ہے کوچۂ کاکل میں اب دلمسلماں وارد ہندوستاں ہے
خط و کاکل و زلف و انداز و نازہوئیں دام رہ صد گرفتاریاں
دلا اس کی کاکل سے رکھ جمع خاطرپریشاں سے حاصل کب اک دام ہوگا
حیرت کے مقامات میں قانون نوا نئیںہے ساز خموشی لب تصویر کی آواز
پھنس گیا ہے دام کاکل میں بتان ہند کےطائر دل کو ہمارے رام دانا چاہئے
مسلماں تھا مگر تیری ادائے فتنہ پرور نےدکھا کر کاکل پیچاں مجھے کافر بنا ڈالا
کب وہ پیغام رسا ہو کہ مجھے صبر نہیںکاکل خم کے لئے شعر رقم کرتا ہوں
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books