aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "qarz"
قرض کی پیتے تھے مے لیکن سمجھتے تھے کہ ہاںرنگ لاوے گی ہماری فاقہ مستی ایک دن
یہ ایسا قرض ہے جو میں ادا کر ہی نہیں سکتامیں جب تک گھر نہ لوٹوں میری ماں سجدے میں رہتی ہے
مٹی کی محبت میں ہم آشفتہ سروں نےوہ قرض اتارے ہیں کہ واجب بھی نہیں تھے
کر رہا تھا غم جہاں کا حسابآج تم یاد بے حساب آئے
یوں چار دن کی بہاروں کے قرض اتارے گئےتمہارے بعد کے موسم فقط گزارے گئے
عشق نے غالبؔ نکما کر دیاورنہ ہم بھی آدمی تھے کام کے
کبھی سایہ ہے کبھی دھوپ مقدر میراہوتا رہتا ہے یوں ہی قرض برابر میرا
ادا ہوا نہ قرض اور وجود ختم ہو گیامیں زندگی کا دیتے دیتے سود ختم ہو گیا
محبت میں نہیں ہے فرق جینے اور مرنے کااسی کو دیکھ کر جیتے ہیں جس کافر پہ دم نکلے
خودی کو کر بلند اتنا کہ ہر تقدیر سے پہلےخدا بندے سے خود پوچھے بتا تیری رضا کیا ہے
ہم خون کی قسطیں تو کئی دے چکے لیکناے خاک وطن قرض ادا کیوں نہیں ہوتا
موت سے پہلے جہاں میں چند سانسوں کا عذابزندگی جو قرض تیرا تھا ادا کر آئے ہیں
کچھ تو ہے بات جو آتی ہے قضا رک رک کےزندگی قرض ہے قسطوں میں ادا ہوتی ہے
کیا چاہتی ہے ہم سے ہماری یہ زندگیکیا قرض ہے جو ہم سے ادا ہو نہیں رہا
یہ ہجرتوں کے تماشے، یہ قرض رشتوں کےمیں خود کو جوڑتے رہنے میں ٹوٹ جاتا ہوں
رہتا نہیں ہوں بوجھ کسی پر زیادہ دیرکچھ قرض تھا اگر تو ادا بھی ہوا ہوں میں
شاید زباں پہ قرض تھا ہم نے چکا دیاخاموش ہو گئے ہیں تجھے ہم پکار کے
جیب خالی ہے عدمؔ مے قرض پر ملتی نہیںایک دو بوتل پہ دیواں بیچنے والا ہوں میں
محسنؔ برے دنوں میں نیا دوست کون ہوہے جس کا پہلا قرض اسی سے سوال کر
ہر ایک لمحہ کیا قرض زندگی کا اداکچھ اپنا حق بھی تھا ہم پر وہی ادا نہ ہوا
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books