aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "qatra-qatra"
ملے قطرہ قطرہ یہ کیا زندگی ہےاے دریائے رحمت وہی تشنگی ہے
قطرہ قطرہ چھت سے ہی رسنے لگیدھوپ کا رستہ نہ تھا دیوار میں
برسوں سے قطرہ قطرہ جو ہو رہی تھی یکجاوہ منتشر خموشی اب شور ہو گئی ہے
چاند بیٹھا ہوا ہے پہلو میںقطرہ قطرہ پگھل رہا ہوں میں
آنسو آنسو جس نے دریا پار کئےقطرہ قطرہ آب میں الجھا بیٹھا ہے
یک بیک جاں سے گزرنا تو ہے آساں انجمؔقطرہ قطرہ کئی قسطوں میں پگھل کر دیکھیں
عشرت قطرہ ہے دریا میں فنا ہو جانادرد کا حد سے گزرنا ہے دوا ہو جانا
جس کو سب کہتے ہیں سمندر ہےقطرۂ اشک دیدۂ تر ہے
دل ہر قطرہ ہے ساز انا البحرہم اس کے ہیں ہمارا پوچھنا کیا
کھلی چھتوں سے چاندنی راتیں کترا جائیں گیکچھ ہم بھی تنہائی کے عادی ہو جائیں گے
میں اب اس حرف سے کترا رہی ہوںجو میری بات کا حاصل رہا ہے
ذرا سا قطرہ کہیں آج اگر ابھرتا ہےسمندروں ہی کے لہجے میں بات کرتا ہے
جسے کہتے ہو تم اک قطرۂ اشکمرے دل کی مکمل داستاں ہے
کس لیے کترا کے جاتا ہے مسافر دم تو لےآج سوکھا پیڑ ہوں کل تیرا سایا میں ہی تھا
دل بھی اے دردؔ قطرۂ خوں تھاآنسوؤں میں کہیں گرا ہوگا
دل کہ یک قطرہ خوں نہیں ہے بیشایک عالم کے سر بلا لایا
سمندر کی طرح وسعت ہو جس میںوہ قطرہ بحر ہے قطرہ نہیں ہے
بہت کترا رہے ہو مغبچوں سےگناہ ترک بادہ کر لیا کیا
تاریخ بتائے گی وہ قطرہ ہے کہ دریاآنسو ہے ابھی وقت کے قدموں میں پڑا ہے
قطرہ نہ ہو تو بحر نہ آئے وجود میںپانی کی ایک بوند سمندر سے کم نہیں
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books