aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "qubuul"
شرطیں لگائی جاتی نہیں دوستی کے ساتھکیجے مجھے قبول مری ہر کمی کے ساتھ
کہیں وہ آ کے مٹا دیں نہ انتظار کا لطفکہیں قبول نہ ہو جائے التجا میری
قبول کیسے کروں ان کا فیصلہ کہ یہ لوگمرے خلاف ہی میرا بیان مانگتے ہیں
ہوتی نہیں قبول دعا ترک عشق کیدل چاہتا نہ ہو تو زباں میں اثر کہاں
تیری شرطوں پہ ہی کرنا ہے اگر تجھ کو قبولیہ سہولت تو مجھے سارا جہاں دیتا ہے
حسرتؔ کی بھی قبول ہو متھرا میں حاضریسنتے ہیں عاشقوں پہ تمہارا کرم ہے آج
بات حق ہے تو پھر قبول کرویہ نہ دیکھو کہ کون کہتا ہے
ستم تو یہ ہے کہ وہ بھی نہ بن سکا اپناقبول ہم نے کیے جس کے غم خوشی کی طرح
کیسے ٹکڑوں میں اسے کر لوں قبولجو مرا سارے کا سارا تھا کبھی
مجھے کو محرومئ نظارہ قبولآپ جلوے نہ اپنے عام کریں
قبول ہو کہ نہ ہو سجدہ و سلام اپناتمہارے بندے ہیں ہم بندگی ہے کام اپنا
رحمت اگر قبول کرے کیا بعید ہےشرمندگی سے عذر نہ کرنا گناہ کا
رفتہ رفتہ قبول ہوں گے اسےروشنی کے لیے نئے ہیں ہم
قبول اس بارگہہ میں التجا کوئی نہیں ہوتیالٰہی یا مجھی کو التجا کرنا نہیں آتا
پتھر ہے تیرے ہاتھ میں یا کوئی پھول ہےجب تو قبول ہے ترا سب کچھ قبول ہے
میں نے قبول کر لیا چپ چاپ وہ گلابجو شاخ دے رہی تھی تری اور سے مجھے
تو دل پہ بوجھ لے کے ملاقات کو نہ آملنا ہے اس طرح تو بچھڑنا قبول ہے
نماز عشق تمہاری قبول ہو جاتیاگر شراب سے تم اے رتنؔ وضو کرتے
ہم نے خود اپنے آپ زمانے کی سیر کیہم نے قبول کی نہ کسی رہنما کی شرط
مجھ کو نہیں قبول دو عالم کی وسعتیںقسمت میں کوئے یار کی دو گز زمیں رہے
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books