aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "ra.ng-e-ishq"
جو رنج عشق سے فارغ ہو اس کو دل نہیں کہتےجو موجوں سے نہ ٹکرائے اسے ساحل نہیں کہتے
اے مقلد بو الہوس ہم سے نہ کر دعوائے عشقداغ لالہ کی طرح رکھتے ہیں مادر زاد ہم
عشقؔ روشن تھا وہاں دیدۂ آہو سے چراغمیں جو یک رات گیا قیس کے کاشانے میں
وحشت دل کے خریدار بھی ناپید ہوئےکون اب عشق کے بازار میں کھولے گا دکاں
مری عاشقی سہی بے اثر تری دلبری نے بھی کیا کیاوہی میں رہا وہی بے دلی وہی رنگ لیل و نہار ہے
دیکھ کر میرا دشت تنہائیرنگ روئے بہار اترا ہے
تھا جس پہ ناز کبھی اب وہ آرزو نہ رہینیاز عشق کی پہلی سی آبرو نہ رہی
سمجھ تو یہ کہ نہ سمجھے خود اپنا رنگ جنوںمزاج یہ کہ زمانہ مزاج داں ہوتا
جنس وفا کا دہر میں بازار گر گیاجب عشق فیض حسن کا حامل نہیں رہا
دیکھنے والے یہ کہتے ہیں کتاب دہر میںتو سراپا حسن کا نقشہ ہے میں تصویر عشق
تو جو تلوار سے نہلائے لہو میں مجھ کوغسل صحت ہوا بھی عشق کی بیماری سے
عشق سے ہے فروغ رنگ جہاںابتدا ہم ہیں انتہا ہیں ہم
یہ دل کب عشق کے قابل رہا ہےکہاں اس کو دماغ و دل رہا ہے
راہ دور عشق میں روتا ہے کیاآگے آگے دیکھیے ہوتا ہے کیا
غزل اس بحر میں کیا تم نے لکھی ہے یہ نصیرؔجس سے ہے رنگ گل معنیٔ مشکل ٹپکا
فطرت کو خرد کے روبرو کرتسخیر مقام رنگ و بو کر
لہو جگر کا ہوا صرف رنگ دست حناجو سودا سر میں تھا صحرا کھنگالنے میں گیا
مآل عزت سادات عشق دیکھ کے ہمبدل گئے تو بدلنے پہ اتنی حیرت کیا
اسی حور کی رنگت اڑی رونے سے ہمارےرنگ گل فردوس بھی کچا نظر آیا
اشکوں میں رنگ و بوئے چمن دور تک ملےجس دم اسیر ہو کے چلے گلستاں سے ہم
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books