aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "raabte"
درخت کٹ گیا لیکن وہ رابطے ناصرؔتمام رات پرندے زمیں پہ بیٹھے رہے
وعدے اور اعتبار میں ہے ربط باہمیاس ربط باہمی کا مگر اعتبار کیا
کچھ ربط خاص اصل کا ظاہر کے ساتھ ہےخوشبو اڑے تو اڑتا ہے پھولوں کا رنگ بھی
پرندے جھیل پر اک ربط روحانی میں آئے ہیںکسی بچھڑے ہوئے موسم کی حیرانی میں آئے ہیں
ادب بخشا ہے ایسا ربط الفاظ مناسب نےدو زانو ہے مری طبع رسا ترکیب اردو سے
راستے اور تواضع میں ہے ربط قلبیجس طرح لام الف میں ہے الف لام میں ہے
کہاں پہ ٹوٹا تھا ربط کلام یاد نہیںحیات دور تلک ہم سے ہم کلام آئی
خلل پذیر ہوا ربط مہر و ماہ میں وقتبتا یہ تجھ سے جدائی کا وقت ہے کہ نہیں
ناداں سے ایک عمر رہا مجھ کو ربط عشقدانا سے اب پڑا ہے سروکار دیکھنا
خدا کا شکر ہے اس رابطے پراسے منزل مجھے رستہ بنایا
شامل ہو گر نہ غم کی خلش زندگی کے ساتھرکھے نہ کوئی ربط محبت کسی کے ساتھ
ربط باہم کے مزے باہم رہیں تو خوب ہیںیاد رکھنا جان جاں گر میں نہیں تو تو نہیں
اب تو فقط بدن کی مروت ہے درمیاںتھا ربط جان و دل تو شروعات ہی میں تھا
نہ رکھا جگ میں رسم دوستی اندوہ روزی نےمگر زانو سے اب باقی رہا ہے ربط پیشانی
چھپے تو کیسے چھپے چمن میں مرا ترا ربط والہانہکلی کلی حسن کی کہانی نظر نظر عشق کا فسانہ
لفظ جب اترا مری آنکھیں منور ہو گئیںلفظ احمدؔ زندگی سے رابطے کی ڈور ہے
سلگ رہا ہے افق بجھ رہی ہے آتش مہررموز ربط گریزاں کھلے تو بات چلے
رکھے ہے شیشہ مرا سنگ ساتھ ربط قدیمکہ آٹھ پہر مرے دل کو ہے شکست سے کام
وہ شوق ربط نو میں کھڑی جھولتی رہیمیں شاخ اعتبار سے پھل کی طرح گرا
رابطے ٹوٹے ہیں رشتے رہ گئے ہیں نام کےتلخیاں حائل دلوں کے درمیاں ہوتی گئیں
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books