aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "raah-e-ulfat"
راہ الفت میں ملاقات ہوئی کس کس سےدشت میں قیس ملا کوہ میں فرہاد مجھے
راہ الفت کا نشاں یہ ہے کہ وہ ہے بے نشاںجادہ کیسا نقش پا تک کوئی منزل میں نہیں
اے محبو! راہ الفت میں ہر اک شے ہے مباحکس نے کھینچا ہے خط ہجراں تمہارے درمیاں
اے فناؔ ملتا ہے عاشق کو بقا کا پیغامزندگی جب رہ الفت میں فنا ہوتی ہے
نہ چھیڑ اے شیخ ہم یوں ہی بھلے چل راہ لگ اپنیتجھے تو بیویاں سوجھی ہیں ہم بیزار بیٹھے ہیں
گر آپ پہلے رشتۂ الفت نہ توڑتےمر مٹ کے ہم بھی خیر نبھاتے کسی طرح
کوئی کس طرح راز الفت چھپائےنگاہیں ملیں اور قدم ڈگمگائے
چالیس جام پی کے دیا ایک جام مےساقی نے خوب راہ نکالی زکوٰۃ کی
راز غم الفت کو یہ دنیا نہ سمجھ لےآنسو مرے دامن میں تمہارے بھی ملے ہیں
بے زبانی زباں نہ ہو جائےراز الفت عیاں نہ ہو جائے
اشک غم الفت میں اک راز نہانی ہےپی جاؤ تو امرت ہے بہہ جائے تو پانی ہے
کتنے ہی راز سب پر عیاں ہو گئےاک ترا راز الفت چھپاتے ہوئے
کسے فرصت کہ فرض خدمت الفت بجا لائےنہ تم بیکار بیٹھے ہو نہ ہم بیکار بیٹھے ہیں
بعد ترک الفت بھی یوں تو ہم جئے لیکنوقت بے طرح بیتا عمر بے سبب گزری
رشتۂ الفت رگ جاں میں بتوں کا پڑ گیااب بظاہر شغل ہے زنار کا فعل عبث
کعبے سے کھینچ لایا ہم کو صنم کدے میںبن کر کمند الفت زنار برہمن کا
خوب پہچان لو اسرار ہوں میںجنس الفت کا طلب گار ہوں میں
یہ مانا شیشۂ دل رونق بازار الفت ہےمگر جب ٹوٹ جاتا ہے تو قیمت اور ہوتی ہے
سراپا رہن عشق و نا گزیر الفت ہستیعبادت برق کی کرتا ہوں اور افسوس حاصل کا
ہے اب اس معمورہ میں قحط غم الفت اسدؔہم نے یہ مانا کہ دلی میں رہیں کھاویں گے کیا
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books