aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "rab"
دنیا کی محفلوں سے اکتا گیا ہوں یا ربکیا لطف انجمن کا جب دل ہی بجھ گیا ہو
میری قسمت میں غم گر اتنا تھادل بھی یارب کئی دیے ہوتے
یاد ماضی عذاب ہے یاربچھین لے مجھ سے حافظہ میرا
دوستوں کو بھی ملے درد کی دولت یا ربمیرا اپنا ہی بھلا ہو مجھے منظور نہیں
انوکھی وضع ہے سارے زمانے سے نرالے ہیںیہ عاشق کون سی بستی کے یارب رہنے والے ہیں
یارب وہ نہ سمجھے ہیں نہ سمجھیں گے مری باتدے اور دل ان کو جو نہ دے مجھ کو زباں اور
یارب تری رحمت سے مایوس نہیں فانیؔلیکن تری رحمت کی تاخیر کو کیا کہیے
محبت بانٹنا سیکھو محبت ہے عطا رب کیمحبت بانٹنے والے طویل العمر ہوتے ہیں
کسو سے دل نہیں ملتا ہے یا ربہوا تھا کس گھڑی ان سے جدا میں
زندگی کتنی مسرت سے گزرتی یا ربعیش کی طرح اگر غم بھی گوارا ہوتا
باقی نہ دل میں کوئی بھی یا رب ہوس رہےچودہ برس کے سن میں وہ لاکھوں برس رہے
گناہوں سے ہمیں رغبت نہ تھی مگر یا ربتری نگاہ کرم کو بھی منہ دکھانا تھا
ہے کہاں تمنا کا دوسرا قدم یا ربہم نے دشت امکاں کو ایک نقش پا پایا
جس زخم کی ہو سکتی ہو تدبیر رفو کیلکھ دیجیو یا رب اسے قسمت میں عدو کی
تنہائی سے آتی نہیں دن رات مجھے نیندیارب مرا ہم خواب و ہم آغوش کہاں ہے
نہ ہو یا رب ایسی طبیعت کسی کیکہ ہنس ہنس کے دیکھے مصیبت کسی کی
یا رب مری دعاؤں میں اتنا اثر رہےپھولوں بھرا سدا مری بہنا کا گھر رہے
یارب زمانہ مجھ کو مٹاتا ہے کس لیےلوح جہاں پہ حرف مکرر نہیں ہوں میں
یا رب ہمیں تو خواب میں بھی مت دکھائیویہ محشر خیال کہ دنیا کہیں جسے
رات آ جائے تو پھر تجھ کو پکاروں یاربمیری آواز اجالے میں بکھر جاتی ہے
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books