aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "rafta-e-raftaar-e-dost"
رفتار روز و شب سے کہاں تک نبھاؤں گاتھک ہار کر میں گھر کی طرف لوٹ جاؤں گا
اس کے کوچے میں سدا مجھ کو نظر آتا ہےبستۂ زلف کوئی رفتۂ رفتار کوئی
اس کی پڑی نہ آنکھ خط و خال پر ترےکبک دری تو رفتۂ رفتار ہی رہا
چلتی تو ہے پر شوخئ رفتار کہاں ہےتلوار میں پازیب کی جھنکار کہاں ہے
دیکھ رفتار انقلاب فراقؔکتنی آہستہ اور کتنی تیز
اے دوست ہم نے ترک محبت کے باوجودمحسوس کی ہے تیری ضرورت کبھی کبھی
کون روتا ہے کسی اور کی خاطر اے دوستسب کو اپنی ہی کسی بات پہ رونا آیا
غرض کہ کاٹ دیے زندگی کے دن اے دوستوہ تیری یاد میں ہوں یا تجھے بھلانے میں
دل ہے نثار مردمک چشم دوست پربیمار کو ہے مردم بیمار سے غرض
دوستی عام ہے لیکن اے دوستدوست ملتا ہے بڑی مشکل سے
مجھے بھی رفتہ رفتہ آ گیا ہےخود اپنے کام کو دشوار کرنا
سہتا رہا جفائے دوست کہتا رہا ادائے دوستمیرے خلوص نے مرا جینا محال کر دیا
جہاں میں ہونے کو اے دوست یوں تو سب ہوگاترے لبوں پہ مرے لب ہوں ایسا کب ہوگا
جینے والے ترے بغیر اے دوستمر نہ جاتے تو اور کیا کرتے
زندگی کیا ہے آج اسے اے دوستسوچ لیں اور اداس ہو جائیں
نہ جانے کیسی محرومی پس رفتار چلتی ہےہمیشہ میرے آگے آگے اک دیوار چلتی ہے
اجالے گرمئ رفتار کا ہی ساتھ دیتے ہیںبسیرا تھا جہاں اپنا وہیں تک آفتاب آیا
اپنی اپنی گردش رفتار پوری کر تو لیںدو ستارے پھر کسی دن ایک جا ہو جائیں گے
چمن میں رکھتے ہیں کانٹے بھی اک مقام اے دوستفقط گلوں سے ہی گلشن کی آبرو تو نہیں
ذرا وصال کے بعد آئنہ تو دیکھ اے دوستترے جمال کی دوشیزگی نکھر آئی
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books