aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "rafuu"
مصحفیؔ ہم تو یہ سمجھے تھے کہ ہوگا کوئی زخمتیرے دل میں تو بہت کام رفو کا نکلا
سنا ہے شہر میں زخمی دلوں کا میلہ ہےچلیں گے ہم بھی مگر پیرہن رفو کر کے
جس زخم کی ہو سکتی ہو تدبیر رفو کیلکھ دیجیو یا رب اسے قسمت میں عدو کی
آج پیوند کی ضرورت ہےیہ سزا ہے رفو نہ کرنے کی
زخموں کو رفو کر لیں دل شاد کریں پھر سےخوابوں کی کوئی دنیا آباد کریں پھر سے
ہمیشہ میں نے گریباں کو چاک چاک کیاتمام عمر رفوگر رہے رفو کرتے
ایسا کروں گا اب کے گریباں کو تار تارجو پھر کسی طرح سے کسی سے رفو نہ ہو
کبھی جو زحمت کار رفو نہیں کرتاہمارے زخم اسی چارہ گر کے نام تمام
رفو نہ کر اسے اے بخیہ گر خدا کے لیےکہ چاک دل سے ہوا خوش گوار آتی ہے
سزا تو ملنا تھی مجھ کو برہنہ لفظوں کیزباں کے ساتھ لبوں کو رفو بھی ہونا تھا
خدا کا شکر ہے تو نے بھی مان لی مری باترفو پرانے دکھوں پر نہیں کیا جاتا
نہ رہا کوئی تار دامن میںاب نہیں حاجت رفو مجھ کو
زمانہ لاکھ ستاروں کو چھو کے آ جائےابھی دلوں کو مگر حاجت رفو ہے وہی
رفو پھر کیجیو پیراہن یوسف کو اے خیاطسیا جائے تو سی پہلے تو چاک دل زلیخا کا
مہتابؔ عمر بھر بھی نہ ہوگا رفو کبھیوہ پل جو نفرتوں نے ادھیڑا تھا ایک دن
کب کا گزر چکا ہے دیوانگی کا عالمپھر بھی مجازؔ اپنا دامن رفو کرے ہے
کیا ہنگامۂ گل نے مرا جوش جنوں تازہادھر آئی بہار ایدھر گریباں کا رفو ٹوٹا
ہو غریبوں کا چاک خاک رفوتار ہاتھ آئے جب نہ دامن سے
مجھ کو عطا ہوا ہے یہ کیسا لباس زیستبڑھتے ہیں جس کے چاک برابر رفو کے ساتھ
کیا ہے چاک دل تیغ تغافل سیں تجھ انکھیوں نیںنگہ کے رشتہ و سوزن سوں پلکاں کے رفو کیجے
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books