aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "raged"
راہ دور عشق میں روتا ہے کیاآگے آگے دیکھیے ہوتا ہے کیا
دشمنی جم کر کرو لیکن یہ گنجائش رہےجب کبھی ہم دوست ہو جائیں تو شرمندہ نہ ہوں
رگوں میں دوڑتے پھرنے کے ہم نہیں قائلجب آنکھ ہی سے نہ ٹپکا تو پھر لہو کیا ہے
سب لوگ جدھر وہ ہیں ادھر دیکھ رہے ہیںہم دیکھنے والوں کی نظر دیکھ رہے ہیں
ہم کو اچھا نہیں لگتا کوئی ہم نام تراکوئی تجھ سا ہو تو پھر نام بھی تجھ سا رکھے
وہ آ رہے ہیں وہ آتے ہیں آ رہے ہوں گےشب فراق یہ کہہ کر گزار دی ہم نے
جو طوفانوں میں پلتے جا رہے ہیںوہی دنیا بدلتے جا رہے ہیں
دل بھی پاگل ہے کہ اس شخص سے وابستہ ہےجو کسی اور کا ہونے دے نہ اپنا رکھے
اچھا ہے دل کے ساتھ رہے پاسبان عقللیکن کبھی کبھی اسے تنہا بھی چھوڑ دے
اپنے سب یار کام کر رہے ہیںاور ہم ہیں کہ نام کر رہے ہیں
ہم تو سمجھے تھے کہ اک زخم ہے بھر جائے گاکیا خبر تھی کہ رگ جاں میں اتر جائے گا
دیکھ زنداں سے پرے رنگ چمن جوش بہاررقص کرنا ہے تو پھر پاؤں کی زنجیر نہ دیکھ
نئے کردار آتے جا رہے ہیںمگر ناٹک پرانا چل رہا ہے
جی ڈھونڈتا ہے پھر وہی فرصت کہ رات دنبیٹھے رہیں تصور جاناں کیے ہوئے
مرض عشق جسے ہو اسے کیا یاد رہےنہ دوا یاد رہے اور نہ دعا یاد رہے
آرزو تیری برقرار رہےدل کا کیا ہے رہا رہا نہ رہا
تم اتنا جو مسکرا رہے ہوکیا غم ہے جس کو چھپا رہے ہو
یہ ضروری ہے کہ آنکھوں کا بھرم قائم رہےنیند رکھو یا نہ رکھو خواب معیاری رکھو
ادا سے دیکھ لو جاتا رہے گلہ دل کابس اک نگاہ پہ ٹھہرا ہے فیصلہ دل کا
ہوا کے دوش پہ رکھے ہوئے چراغ ہیں ہمجو بجھ گئے تو ہوا سے شکایتیں کیسی
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books