aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "rahegaa"
جہاں رہے گا وہیں روشنی لٹائے گاکسی چراغ کا اپنا مکاں نہیں ہوتا
ہم بھول سکے ہیں نہ تجھے بھول سکیں گےتو یاد رہے گا ہمیں ہاں یاد رہے گا
یہ چمن یونہی رہے گا اور ہزاروں بلبلیںاپنی اپنی بولیاں سب بول کر اڑ جائیں گی
ظالم کی تو عادت ہے ستاتا ہی رہے گااپنی بھی طبیعت ہے بہلتی ہی رہے گی
رہے گا ساتھ ترا پیار زندگی بن کریہ اور بات مری زندگی وفا نہ کرے
میں جاتا ہوں دل کو ترے پاس چھوڑےمری یاد تجھ کو دلاتا رہے گا
اب اپنا انتظار رہے گا تمام عمراک شخص تھا جو مجھ سے جدا کر گیا مجھے
رات دن گردش میں ہیں سات آسماںہو رہے گا کچھ نہ کچھ گھبرائیں کیا
تمام عمر ترا انتظار کر لیں گےمگر یہ رنج رہے گا کہ زندگی کم ہے
پھر سوچ کے یہ صبر کیا اہل ہوس نےبس ایک مہینہ ہی تو رمضان رہے گا
دنیا سے کہو جو اسے کرنا ہے وہ کر لےاب دل میں مرے وہ علیٰ الاعلان رہے گا
دیکھیں گے ہم اک نگاہ اس کوکچھ ہوش اگر بجا رہے گا
کب ہنسا تھا جو یہ کہتے ہو کہ رونا ہوگاہو رہے گا مری قسمت میں جو ہونا ہوگا
مجھے کام رونے سے اکثر ہے ناصحتو کب تک مرے منہ کو دھوتا رہے گا
کچھ ہو رہے گا عشق و ہوس میں بھی امتیازآیا ہے اب مزاج ترا امتحان پر
نئی نسلوں کے ہاتھوں میں بھی تابندہ رہے گامیں مل جاؤں گا مٹی میں قلم زندہ رہے گا
ہمارے بعد اندھیرا رہے گا محفل میںبہت چراغ جلاؤ گے روشنی کے لیے
میرے دامن میں اگر کچھ نہ رہے گا باقیاگلی نسلوں کو دعا دے کے چلا جاؤں گا
سکون لٹتا رہے گا فضا ہی ایسی ہےتمہارے شہر کی آب و ہوا ہی ایسی ہے
جو اس شور سے میرؔ روتا رہے گاتو ہمسایہ کاہے کو سوتا رہے گا
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books