aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "rahmat-e-parvardigaar"
ابر آئے تو شراب پئیں بادہ خوار ہیںامیدوار رحمت پروردگار ہیں
کہے گی حشر کے دن اس کی رحمت بے حدکہ بے گناہ سے اچھا گناہگار رہا
زاہد امید رحمت حق اور ہجو مئےپہلے شراب پی کے گناہگار بھی تو ہو
جہاں کہیں بھی کوئی دل فگار ہوتا ہےوہیں پہ سایۂ پروردگار ہوتا ہے
کیا کلیم کو ارمان دید نے رسوادکھا کے جلوۂ پروردگار تھوڑا سا
زاہد تو بخشے جائیں گنہ گار منہ تکیںاے رحمت خدا تجھے ایسا نہ چاہئے
الفت میں تیرا رونا احساںؔ بہت بجا ہےہر وقت مینہ کا ہونا یہ رحمت خدا ہے
اے رحمت تمام کرم جب ہیں بے شمارنا حق مرے گناہوں کا پھر کیوں حساب ہو
رحمت حق کو نہ کر مایوس اپنے فعل سےوہ بھلائی میں نہیں جو ہے برائی میں مزا
اک جنم کے پیاسے بھی سیر ہوں تو ہم جانیںیوں تو رحمت یزداں چار سو برستی ہے
ٹوٹتا رہتا ہے مجھ میں خود مرا اپنا وجودمیرے اندر کوئی مجھ سے برسر پیکار ہے
تیرے آتے ہی دیکھ راحت جاںچین ہے صبر ہے قرار ہے آج
یقیناً رہبر منزل کہیں پر راستا بھولاوگرنہ قافلے کے قافلے گم ہو نہیں سکتے
رہرو راہ محبت رہ نہ جانا راہ میںلذت صحرا نوردی دورئ منزل میں ہے
امیر شال دو شالوں میں گرم راحت و عیشغریب کے لیے جاڑوں میں زندگانی دھوپ
در بہ در مارا پھرا میں جستجوئے یار میںزاہد کعبہ ہوا رہبان بت خانہ ہوا
مصحفیؔ شرک بھی ایسے کا نہیں یار براکفر کے ساتھ ہو گر رغبت دیں تھوڑی سی
دل میں سجدے کیا کرو مفتیؔاس میں پروردگار رہتا ہے
راحت بے خلش اگر مل بھی گئی تو کیا مزاتلخئ غم بھی چاہئے بادۂ خوش گوار میں
تو ہے معنی پردۂ الفاظ سے باہر تو آایسے پس منظر میں کیا رہنا سر منظر تو آ
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books