aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "rahnumaa"
جادہ جادہ چھوڑ جاؤ اپنی یادوں کے نقوشآنے والے کارواں کے رہنما بن کر چلو
آیا ہے اک راہ نما کے استقبال کو اک بچہپیٹ ہے خالی آنکھ میں حسرت ہاتھوں میں گلدستہ ہے
منزل پہ نظر آئی بہت دورئ منزلبے ساختہ آنے لگے سب راہنما یاد
مجھے اے رہنما اب چھوڑ تنہامیں خود کو آزمانا چاہتا ہوں
ہم نے خود اپنے آپ زمانے کی سیر کیہم نے قبول کی نہ کسی رہنما کی شرط
دل جہاں لے جائے دل کے ساتھ جانا چاہیئےاس سے بڑھ کر اور کوئی رہنما ہوتا نہیں
تنہا اٹھا لوں میں بھی ذرا لطف گمرہیاے رہنما مجھے مری قسمت پہ چھوڑ دے
جو از خود رفتہ ہے گمراہ ہے وہ رہنما میراجو اک عالم سے ہے بیگانہ ہے وہ آشنا میرا
سب کچھ ملا ہمیں جو ترے نقش پا ملےہادی ملے دلیل ملے رہنما ملے
بھول کر لے گیا سوئے منزلایسے رہزن کو رہنما کہیے
یہ سانحہ بھی ہو گیا ہے رستے میںجو رہنما تھا وہی کھو گیا ہے رستے میں
گو راہزن کا وار بھی کچھ کم نہ تھا مگرجو وار کارگر ہوا وہ رہنما کا تھا
جو رہنما تھے میرے کہاں ہیں وہ نقش پامنزل پہ چھوڑتا تھا جو رستہ کدھر گیا
نہ کیوں کہ اشک مسلسل ہو رہنما دل کاطریق عشق میں جاری ہے سلسلہ دل کا
کہیں بھی راہنما اب نظر نہیں آتامیں کیا بتاؤں کہ ہوں کون سی جہات میں گم
تم نے تاروں کو رہنما جاناہم نے تاروں کی رہنمائی کی
بھٹک کے راہ سے ہم سب کو آزما آئےفریب دے گئے جتنے بھی رہنما آئے
کردار رہنما کا مجھے لگ رہا ہے یوںتلوار جیسے ہو کسی پاگل کے ہاتھ میں
قافلے رہ میں لوٹنے والاراہزن ایک رہنما نکلا
زیر اثر نہیں ہے کسی رہنما کے ہممالک اسی لیے ہیں خود اپنی رضا کے ہم
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books