aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "rahrav-e-tajassus-e-hal"
رہرو راہ محبت رہ نہ جانا راہ میںلذت صحرا نوردی دورئ منزل میں ہے
ملے جو وقت تو اے رہرو رہ اکسیرحقیر خاک سے بھی ساز باز کرتا جا
خامشی عرض حال ہے شایدمیری صورت سوال ہے شاید
حالت حال سے بیگانہ بنا رکھا ہےخود کو ماضی کا نہاں خانہ بنا رکھا ہے
زبان حال سے یہ لکھنؤ کی خاک کہتی ہےمٹایا گردش افلاک نے جاہ و حشم میرا
دکان مے پہ پہنچ کر کھلی حقیقت حالحیات بیچ رہا تھا وہ مے فروش نہ تھا
اور جا جا کے عرض حال کرولو سلام و پیام سے بھی گئے
اظہار حال کا بھی ذریعہ نہیں رہادل اتنا جل گیا ہے کہ آنکھوں میں نم نہیں
اظہار حال کے لئے صورت سوال ہےہے گفتگو سے کام نہ ہم کو زباں سے ربط
مر مٹے اہل حال لب نہ کھلےحرف منصور صرف قال کی بات
سچ کا پرسان حال کوئی نہیںجھوٹ کی ہر طرف حمایت ہے
تمہیں تجسس و حیرت سے کچھ نہیں ملناتمہارے دل میں ابھی تک کوئی خدا جو نہیں
چمن میں کون ہے پرسان حال شبنم کاغریب روئی تو غنچوں کو بھی ہنسی آئی
اب بھی کوہ طور پر گویا زبان حال سےہے کوئی اور اس کے جلوے کا تمنائی کہ بس
سمجھ کے کرتے ہیں بازار میں وہ پرسش حالکہ یہ کہے کہ سر رہ گزر ہے کیا کہیے
یہ بیان حال یہ گفتگو ہے مرا نچوڑا ہوا لہوابھی سن لو مجھ سے کہ پھر کبھو نہ سنو گے ایسی کہانیاں
پرسش حال پہ ہے خاطر جاناں مائلجرأت کوشش اظہار کہاں سے لاؤں
آتش کا شعر پڑھتا ہوں اکثر بحسب حالدل صید ہے وہ بحر سخن کے نہنگ کا
ہو گیا آئنہ حال بھی گرد آلودہگود میں لاشئہ ماضی کو لیے بیٹھا ہوں
عشرت حال نو مبارک ہوآپ کو سال نو مبارک ہو
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books