aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "rakhiyo"
دیکھنا اچھا نہیں زانو پہ رکھ کر آئنہدونوں نازک ہیں نہ رکھیو آئنے پر آئنہ
رکھیو غالبؔ مجھے اس تلخ نوائی میں معافآج کچھ درد مرے دل میں سوا ہوتا ہے
غرض کسی سے نہ اے دوستو کبھو رکھیوبس اپنے ہاتھ یہاں اپنی ابرو رکھیو
تیز رکھیو سر ہر خار کو اے دشت جنوںشاید آ جائے کوئی آبلہ پا میرے بعد
یا رب تو اس کے دل سے سدا رکھیو غم کو دورجس نے کسی کے دل کو کبھی شادماں کیا
تر رکھیو سدا یارب تو اس مژۂ تر کوہم عطر لگاتے ہیں گرمی میں اسی خس کا
سرسبز رکھیو کشت کو اے چشم تو مریتیری ہی آب سے ہے بس اب آبرو مری
الٰہی چشم بد اس سے تو دور ہی رکھیوکہ مست سخت ہوں میں اور ایاغ نازک تر
یاد مت رکھیو یہ روداد ہماری ہرگزہم تھے وہ تاج محل جونؔ جو ڈھائے بھی گئے
دل نازک مرا ہاتھوں میں سنبھالے رکھیوکہے دیتا ہوں یہ اے سنگ دلاں ہے شیشہ
عزیز اتنا ہی رکھو کہ جی سنبھل جائےاب اس قدر بھی نہ چاہو کہ دم نکل جائے
دشمنی لاکھ سہی ختم نہ کیجے رشتہدل ملے یا نہ ملے ہاتھ ملاتے رہئے
اپنا رشتہ زمیں سے ہی رکھوکچھ نہیں آسمان میں رکھا
آنکھ میں پانی رکھو ہونٹوں پہ چنگاری رکھوزندہ رہنا ہے تو ترکیبیں بہت ساری رکھو
درد ایسا ہے کہ جی چاہے ہے زندہ رہئےزندگی ایسی کہ مر جانے کو جی چاہے ہے
یہ ضروری ہے کہ آنکھوں کا بھرم قائم رہےنیند رکھو یا نہ رکھو خواب معیاری رکھو
رکھنا ہے کہیں پاؤں تو رکھو ہو کہیں پاؤںچلنا ذرا آیا ہے تو اترائے چلو ہو
ایک ہی ندی کے ہیں یہ دو کنارے دوستودوستانہ زندگی سے موت سے یاری رکھو
شہر میں کس سے سخن رکھیے کدھر کو چلیےاتنی تنہائی تو گھر میں بھی ہے گھر کو چلیے
مجھ میں سات سمندر شور مچاتے ہیںایک خیال نے دہشت پھیلا رکھی ہے
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books