aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "rang-e-kamaal"
شامل نہ ہوتے حسن کے جلوے اگر کمالؔہوتا کہاں یہ نور شب ماہتاب میں
مری عاشقی سہی بے اثر تری دلبری نے بھی کیا کیاوہی میں رہا وہی بے دلی وہی رنگ لیل و نہار ہے
میں ہی غمگین نہیں ترک تعلق پہ کمالؔوہ بھی ناشاد تھا اس کو بھی فسردہ دیکھا
سمجھ تو یہ کہ نہ سمجھے خود اپنا رنگ جنوںمزاج یہ کہ زمانہ مزاج داں ہوتا
دیکھ کر میرا دشت تنہائیرنگ روئے بہار اترا ہے
جنوں ہوتا ہے چھا جاتی ہے حیرتکمال عقل اک دیوانہ پن ہے
یہ خون رنگ چمن میں بدل بھی سکتا ہےذرا ٹھہر کہ بدل جائیں گے یہ منظر بھی
موجب رنگ چمن خون شہیداں نکلاموت کی جیب سے بھی زیست کا ساماں نکلا
دیکھ زنداں سے پرے رنگ چمن جوش بہاررقص کرنا ہے تو پھر پاؤں کی زنجیر نہ دیکھ
اشکوں میں رنگ و بوئے چمن دور تک ملےجس دم اسیر ہو کے چلے گلستاں سے ہم
اقبالؔ لکھنؤ سے نہ دلی سے ہے غرضہم تو اسیر ہیں خم زلف کمال کے
کمال حسن ہے حسن کمال سے باہرازل کا رنگ ہے جیسے مثال سے باہر
رنگ گل شگفتہ ہوں آب رخ چمن ہوں میںشمع حرم چراغ دیر قشقۂ برہمن ہوں میں
غزل اس بحر میں کیا تم نے لکھی ہے یہ نصیرؔجس سے ہے رنگ گل معنیٔ مشکل ٹپکا
بہزادؔ صاف صاف میں کہتا ہوں حال دلشرمندۂ کمال مری شاعری نہیں
اسی حور کی رنگت اڑی رونے سے ہمارےرنگ گل فردوس بھی کچا نظر آیا
لہو جگر کا ہوا صرف رنگ دست حناجو سودا سر میں تھا صحرا کھنگالنے میں گیا
ہمیں سے رنگ گلستاں ہمیں سے رنگ بہارہمیں کو نظم گلستاں پہ اختیار نہیں
رنگ دل رنگ نظر یاد آیاتیرے جلووں کا اثر یاد آیا
یہ داغ نہیں تن پر میں دیکھنے کو تیرےاے رنگ گل خوبی آنکھیں ہوں لگا لایا
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books