aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "ranjish"
رنجش ہی سہی دل ہی دکھانے کے لیے آآ پھر سے مجھے چھوڑ کے جانے کے لیے آ
ہمیں رنجش نہیں دریا سے کوئیسلامت گر رہے صحرا ہمارا
اس سے کہنا کہ کبھی آ کے ملےہم سے رنجش کا سبب جو بھی ہو
بعد رنجش کے گلے ملتے ہوئے رکتا ہے دلاب مناسب ہے یہی کچھ میں بڑھوں کچھ تو بڑھے
مہربانی کو محبت نہیں کہتے اے دوستآہ اب مجھ سے تری رنجش بے جا بھی نہیں
ہمیں قرینۂ رنجش کہاں میسر ہےہم اپنے بس میں جو ہوتے ترا گلا کرتے
وحشت کا یہ عالم کہ پس چاک گریباںرنجش ہے بہاروں سے الجھتے ہیں خزاں سے
یہ رنجش میں ہم کو ہے بے اختیاریتجھے تیری کھا کر قسم دیکھتے ہیں
وقت گزر جاتا ہے لیکن دل کی رنجشدل میں بیٹھی کی بیٹھی ہی رہ جاتی ہے
کس کام کا ایسا دل جس میں رنجش ہے غبار ہے کینہ ہےہم کو ہے ضرورت اس دل کی سب جس کو کہیں آئینہ ہے
اک مشغلہ ٹھہری ہے تمہیں رنجش بے جااک کھیل ہوا تم کو ستانا مرے دل کا
آج کیا جانے وہ کیوں آرام جاں آیا نہیںحرف رنجش کل تو کوئی درمیاں آیا نہیں
اتنی رنجش میں اکیلا نہیں ہو سکتا میںآج کی رات بھی اپنا نہیں ہو سکتا میں
عداوتیں تھیں، تغافل تھا، رنجشیں تھیں بہتبچھڑنے والے میں سب کچھ تھا، بے وفائی نہ تھی
شام کو جس وقت خالی ہاتھ گھر جاتا ہوں میںمسکرا دیتے ہیں بچے اور مر جاتا ہوں میں
ہزار رخ ترے ملنے کے ہیں نہ ملنے میںکسے فراق کہوں اور کسے وصال کہوں
کسی دن زندگانی میں کرشمہ کیوں نہیں ہوتامیں ہر دن جاگ تو جاتا ہوں زندہ کیوں نہیں ہوتا
عمر بھر ملنے نہیں دیتی ہیں اب تو رنجشیںوقت ہم سے روٹھ جانے کی ادا تک لے گیا
یہاں ہر شخص ہر پل حادثہ ہونے سے ڈرتا ہےکھلونا ہے جو مٹی کا فنا ہونے سے ڈرتا ہے
جتنی بٹنی تھی بٹ چکی یہ زمیںاب تو بس آسمان باقی ہے
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books