aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "rashk-e-qamar"
مثل آئینہ ہے اس رشک قمر کا پہلوصاف ادھر سے نظر آتا ہے ادھر کا پہلو
گھر مرے شب کو جو وہ رشک قمر آ نکلاہو گئے پرتو رخ سے در و دیوار سفید
جلوہ گر بزم حسیناں میں ہیں وہ اس شان سےچاند جیسے اے قمرؔ تاروں بھری محفل میں ہے
ایسے میں وہ ہوں باغ ہو ساقی ہو اے قمرؔلگ جائیں چار چاند شب ماہتاب میں
قمرؔ ذرا بھی نہیں تم کو خوف رسوائیچلے ہو چاندنی شب میں انہیں بلانے کو
مدتوں بعد جو اس راہ سے گزرا ہوں قمرؔعہد رفتہ کو بہت یاد کیا ہے میں نے
تیرے قربان قمرؔ منہ سر گلزار نہ کھولصدقے اس چاند سی صورت پہ نہ ہو جائے بہار
میں ان سب میں اک امتیازی نشاں ہوں فلک پر نمایاں ہیں جتنے ستارےقمرؔ بزم انجم کی مجھ کو میسر صدارت نہیں ہے تو پھر اور کیا ہے
اگر آ جائے پہلو میں قمرؔ وہ ماہ کامل بھیدو عالم جگمگا اٹھیں گے دوہری چاندنی ہوگی
جگر کا داغ چھپاؤ قمرؔ خدا کے لئےستارے ٹوٹتے ہیں ان کے دیدۂ نم سے
قمرؔ افشاں چنی ہے رخ پہ اس نے اس سلیقہ سےستارے آسماں سے دیکھنے کو آئے جاتے ہیں
قمرؔ اپنے داغ دل کی وہ کہانی میں نے چھیڑیکہ سنا کئے ستارے مرا رات بھر فسانہ
دھمکا کے بوسے لوں گا رخ رشک ماہ کاچندا وصول ہوتا ہے صاحب دباؤ سے
پھول گل شمس و قمر سارے ہی تھےپر ہمیں ان میں تمہیں بھائے بہت
مرے رشک بے نہایت کو نہ پوچھ میرے دل سےتجھے تجھ سے بھی چھپاتا اگر اختیار ہوتا
کرے رشک گلستاں دل کو فائزؔمرا ساجن بہار انجمن ہے
رشک جناں چمن کو بنانا بسنت کاہر ہر کلی میں رنگ دکھانا بسنت کا
انگلیاں تو نے جو اے رشک چمن چٹکائیںمجھ کو غنچوں کے چٹکنے کی صدائیں آئیں
نبض بیمار جو اے رشک مسیحا دیکھیآج کیا آپ نے جاتی ہوئی دنیا دیکھی
خیال اور کچھ اے رشک حور ہوتا ہےخطا معاف ہو مجھ سے قصور ہوتا ہے
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books