aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "rasm-e-muravvat"
حسن کافر تھا ادا قاتل تھی باتیں سحر تھیںاور تو سب کچھ تھا لیکن رسم دل داری نہ تھی
الٹی ہر ایک رسم جہان شعور ہےسیدھی سی اک غزل مجھے لکھنی ضرور ہے
ترک کرنی تھی ہر اک رسم جہاںہاں مگر رسم وفا رکھنی ہی تھی
پائے صنم ہے اور جبین حرم نوازرسم و رواج شہر محبت نہ پوچھئے
کسی سے رسم و رہ دوستی تو کیا کرتےہمارا خود سے تعارف بھی غائبانہ تھا
رہ و رسم محبت ان حسینوں سے میں کیا رکھوںجہاں تک دیکھتا ہوں نفع ان کا ہے ضرر اپنا
چمن زار محبت میں خموشی موت ہے بلبلیہاں کی زندگی پابندئ رسم فغاں تک ہے
دنیا میں بحرؔ کون عبادت گزار ہےصوم و صلٰوۃ داخل رسم و رواج ہے
بہت سے روگ دعا مانگنے سے جاتے ہیںیہ بات خوگر رسم دوا سے کون کہے
کیجیے کیا ان سے اخلاق و مروت کی امیدیہ ہیں سب کے سب نئی تہذیب کے پالے ہوئے
تمہاری گلیوں میں پھر رہا ہوںخیال رسم وفا ہے ورنہ
وہی بے وجہ اداسی وہی بے نام خلشراہ و رسم دل ناکام سے جی ڈرتا ہے
بے عذر وہ کر لیتے ہیں وعدہ یہ سمجھ کریہ اہل مروت ہیں تقاضا نہ کریں گے
یہ ہماری آپ کی دوریاں یہ کبھی کبھی کی حضوریاںہیں عجب طرح کی لگاوٹیں رہ و رسم دور و دراز میں
نمائش اس طرح شاعر نے بچوں کی لگائی ہےکہ جیسے اس کے مجموعے کی رسم رونمائی ہے
شیخ صاحب سے رسم و راہ نہ کیشکر ہے زندگی تباہ نہ کی
دیکھ آؤ مریض فرقت کورسم دنیا بھی ہے ثواب بھی ہے
یہی ہے رسم زمانہ تو پھر گلہ کیساکوئی جلائے چراغوں کو اور بجھائے کوئی
پہلے سے مراسم نہ سہی پھر بھی کبھی تورسم و رہ دنیا ہی نبھانے کے لیے آ
نہ رکھا جگ میں رسم دوستی اندوہ روزی نےمگر زانو سے اب باقی رہا ہے ربط پیشانی
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books